سجاد علی نے نیو جرسی میں میوزک لورز کو گرما کر رکھ دیا
پاکستان کے نامور سنگر اور کلاسک اور پوپ کا تڑکہ لیے سجاد علی آجکل امریکہ کے دورے پر ہیں اور ہزاروں اپنے چاہنے والوں کو اپنی ہٹ دھنوں سے محظوظ کر رہے ہیں، چند دن پہلے اپنے امریکی کنسرٹس کے سلسلے میں میری فیورٹ اسٹیٹ نیو جرسی میں زبردست میوزک کا میلہ لگایا-
یو ایس اے کیلیے شو پروموٹر ریحان صدیقی ہیں، جو پچھلے کچھ عرصہ سے نارتھ امریکہ میں زبردست شوز کروا رہے ہیں، نیو جرسی میں اس شو کو آرگنائز عینی خان نے کیا اور بھر پور داد وصول کی، نیو جرسی میں شو بیچنا آسان کام نہیں ہے، 2007 میں جب میں نے نیو یارک فلم اکیڈمی کیلیے فائنل فلم پراجیکٹ کیلیے لوگوں کو بلایا تھا تو صرف دو لوگ ہی نیو جرسی سے نیو یارک پہنچے تھے، شو میں بھر پور شرکت دیکھ کر واقعی محسوس ہوا کے نیو جرسی اب بدل گیا ہے-
شو کے میزبان اعجاز اسلم تھے جو بہت زیادہ اچھی چوائس نہیں تھے انکے ساتھ کوئی فیمیل ہوسٹ بھی ہو سکتی تھی،
ریحان صدیقی سے درخواست ہو گی کے وہ اپنے شوز کو کوئی تھیم بھی دیا کریں اور اس پر ایک مختلف شارٹ سانگز پر مونٹاج بھی ہونا چاہیے، جس پر کوئی ڈانسر پرفارم بھی کر سکتی ہے، اور ساتھ ساتھ ایک کامیڈین ون مین شو بھی اگر ایڈ کر لیں تو اسکی دو تین اینٹریز سے سنگر کو بھی ریلیف مل جائیگا!
امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو انتظار ہوتا ہے کے کوئی بڑی شخصیت تشریف اور اپنی مشینی زندگی سے کچھ بریک لیجائے، نیو یارک، ہیوسٹن میں تو شو کروانا اتنا مشکل نہیں ہوتا لیکن نیو جرسی میں کامیاب شو کروانا واقعی جوئے شیر لانے سے کم نہیں، اس کو جاری رکھنا چاہیے لیکن شوز کے درمیان تین ماہ کا وقفہ کم سے کم ہونا چاہیے
By: Imran Malik