لاھور کی اپلائنسز سیلز انڈسٹری کا معتبر نام محمد سرفراز نے پاک فینز و ہوم اپلائینسز میں بحثیت ریجنل سیلز مینیجر شمولیت اختیار کی ہے، اس سے پہلے وہ ہیونڈائی ہوم اپلائنسز میں بحثیت ایریا سیلز مینیجر خدمات سر انجام دے رہے تھے-
کام کے دھنی، ملنسار اور مہربان سرفراز لاھور کی سیلز انڈسٹری میں پچھلے کافی سالوں سے اپنے نام کا لوہا منوا رہے ہیں
سکالرز کالج آف کامرس سے گریجوایشن کیبعد سرفراز نے پہلی نوکری لاھور آئیل ملز میں بطور اسسٹنٹ مینیجر کی، پھر وہاں سے لیدر ایج، پی کے جی ٹرانسپورٹ میں جابز کرنے کیبعد ایپلائینسز کے ایک بڑے گروپ چینگ ہونگ روبا سے منسلک ہو گئے، اور ایپلائینسز کی دنیا کی ہر لیول پر خاک چھانی، یہاں سے سرفراز ہو کر محمد سرفراز غلام فاروق گروپ کے سیلز ڈیپارٹمنٹ میں چلے گئے
یہاں سے سرفراز نے ہیونڈائی ایپلائینسز کو جوائن کیا، اور اپنی پوری کوشش کی کے اس نئے برانڈ کی مارکیٹ میں ویلیو بن سکے، اور کافی حد تک اسمیں کامیاب بھی رہے، لیکن سرفراز کو ایسی پچ ناں ملی جہاں وہ کھل کر کھیل سکتے،
پاک فین نے حال ہی میں اب ایپلائینسز کی دنیا میں قدم رکھا ہے، سپر ایشیا، کیبعد پچھلے کچھ عرصہ میں رائل فین، جی ایف سی فین اور بوس فرنیچر نے بھی ہوم اپلائینسز کی دنیا میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا، مقابلہ دن بدن سخت سے سخت تر ہو رہا ہے، کیونکہ اس سے پہلے بڑے نام ہائیر، ڈاولینس، پیل اور کین ووڈ موجود ہیں، اب سرفراز کو پاک فین کو اپلائنسز کی انڈسٹری میں سرفراز کرنیکا ٹاسک ملا ہے، اللہ اسکا حامی و ناصر ہو،
میڈیا بائیٹس اسکی کامیابی کیلیے دعاگو