خبر ہار میں میمکری اسپیشلسٹ مبین گبول نے آفتاب اقبال کے پروگرام کو خیر باد کہہ دیا ہے، چونکہ مبین گبول کراچی کے رہائشی ہیں اور ٹریولنگ اور سخت شیڈول کیوجہ سے کافی مشکلات کا شکار تھے، اسلیے وہ یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئے، انکا کہنا تھا کے انکا آفتاب اقبال سے کوئی جھگڑا یا ناراضگی نہیں بلکہ انہوں نے ہمیشہ بڑے بھائیوں کیطرح میرا خیال رکھا،
مبین کا مزید کہنا تھا کے وہ لونگ کووڈ کا شکار ہیں اور اکثر بیڈ پر ہی رہتے ہیں اور کچھ کراچی میں زاتی لیگل مسائل ہیں، جسکی وجہ سے انھیں تقریبا بیس دن کراچی رہنا پڑتا ہے،
مبین گبول کا کہنا تھا کے آنہوں نے سماء ٹی وی کا پروگرام سپر آور کو جوائن کیا ہے، یہ ہفتے میں تین دن چلتا ہے اور گیسٹ بیس پروگرام ہے لہزا وہ چھ سے سات دن لاھور رک کر اسکی ریکارڈنگ آسانی سے کروا سکتے ہیں اور پھر کراچی واپسی ہو جایا کریگی تاکہ لیگل معاملات سے بھی نمٹا جا سکے