فٹبال سپر سٹار لیون میسی کیخلاف انکے کلب پی ایس جی نے ڈسپلنری ایکشن لینے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کیمطابق لیون میسی نے سعودی عرب کا دورہ کلب مینجمینٹ کی مرضی کے بغیر کیا اور پھر اسکی اطلاع بھی انہیں نہیں دی،
ذرائع کا کہنا ہے کے میسی پر دو ہفتہ کی پابندی لگ سکتی ہے جسمیں وہ فٹ بال نہیں کھیل سکیں گے، فرانسیسی کلب پی ایس جی کے اگلے دو میچز میں لیون میسی انکی نمائندگی نہیں کرینگے
ذرائع کا کہنا ہے کے لیون میسی کے کلب نے میسی کو ایک ایڈورٹائزنگ کیمپیئن کیلیے سعودی عرب جانا تھا لیکن اجازت ناں ملنے کو باوجود وہ سعودیہ چلے گئے
ورلڈ چیمپیئن میسی ان دو ہفتوں کی پابندی کے دوران کھلاڑیوں کیساتھ ٹریننگ میں حصہ بھی نہیں لے سکیں گے، اور انکی میچ فیس بھی ان دو ہفتوں کے دوران ادا نہیں کی جائیگی
ابھی تک میسی کیطرف سے اس پابندی پر کوئی ری ایکشن نہیں آیا
یاد رہے میسی کے اس دورے کے بعد پہلے ہی میچ میں انکے کلب کو تین ایک سے شکست ہوئی، جس پر کلب میں افسوس کا اظہار بھی کیا گیا-
کلب مینجمینٹ کا کہنا ہے کے قوانین کی پابندی ہر ایک پر لازم ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو کیونکہ کوئی بھی کھلاڑی کلب سے بڑا نہیں ہو سکتا