لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصاً ٹوئٹر پر اپنے نام سے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے سیاستدانوں کے خلاف غیر اخلاقی گفتگو پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
بشریٰ انصارئ نے کہا کہ میرے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سےعمران خان کے خلاف باتیں کی گئیں، میراایسے بیانات سےکوئی تعلق نہیں۔اس کے علاوہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر بھی ان کے ایک جعلی توئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی بشریٰ انصاری نے لکھا کہ وہ عام طور پر ٹوئٹر استعمال نہیں کرتی، 2 سال میں ایک بار ہی ٹویٹ کی ہوگی۔
میرےجعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سےعمران خان کے خلاف باتیں کی گئیں، ان بیانات سے نفرت ہے مجھے اور یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں کو کیا مسئلہ ہے، براہ کرم اس سلسلے کو روکا جائے۔انسٹاگرام پر ایک فالوور کے تبصرے پر بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ کاش آپ کی آنکھیں ہوتیں تو آپ پڑھ لیتے کہ یہ میرے نام پر بنا ہوا جعلی اکاؤنٹ ہے، میں ٹوئٹ نہیں کرتی اور مجھے ٹوئٹر گٹر سے نفرت ہے۔