امریکن میڈیا کے تین بڑے گروپس CNN، FOX NEWS، NBC UNIVERSAL کے بڑے عہدے دار فارغ ہو گئے
سی این این مارننگ کے ہوسٹ ڈان لیمن نے ٹویٹر پر کہا کے مجھے CNN سے نکال دیا گیا ہے
ڈان لیمن 17 سال سی این این کیساتھ وابستہ رہے، انکا کہنا تھا کے بغیر وجہ بتائے چینل سے نکالنے پر وہ افسردہ ہیں
میں نے سی این این میں میڈیا کی بہترین ٹیم کیساتھ کام کیا، میں ان سب کی کامیابی کیلیے دعاگو ہوں
پرائم ٹائم میں آٹھ سال شو کرنے کیبعد ڈان لیمن کو نومبر 2022 میں مارننگ شو کی ہوسٹنگ دی گئی، جہاں وہ ریٹنگز لینے میں ناکام رہے
فروری میں لیمن نے سابقہ ساؤتھ کیرولینا کی گورنر نکی ہیلی کے متعلق نفرت بھرے ریمارکس دیئے، جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، لیکن لیمن نے فروری میں ہی اپنے ریمارکس پر معافی مانگ لی
اس معافی کیبعد 57 سالہ ڈان لیمن نے ایک ہفتہ بریک لینے کیبعد پروگرام دوبارہ شروع کیا
ڈان لیمن کیخلاف ورائٹی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کے ماضی میں بھی انکے نیٹ ورک کی خواتین کیساتھ اچھے تعلقات نہیں رہے
رپورٹ میں کہا گیا کے لیمن نے سابقہ کولیگ نینسی گریس اور سولیڈاڈ اوبرائن کیساتھ ان ایئر اور ان ہاؤسنگ میٹنگز میں اچھا رویہ نہیں دکھایا اور سر عام انکی توہین کی
ڈان لیمن کے نمائیندے نے ورائٹی کی اس رپورٹ کو جھٹلایا اور کہا کے رپورٹ بے پروائی سے لکھی گئی اور الزامات کی تصدیق نہیں کی گئی
ڈان لیمن ماضی میں بہت سے موقعوں پر خواتین کے متعلق ناپسندیدہ کلمات کہتے رہے ہیں