دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ایسے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز جنہیں اب تک اپنا لائسنس دکھا کر مقامی لائسنس حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا گیا تھا انہیں اب یہ موقع دیا جا رہا ہے اور وہ اسے ’گولڈن چانس‘ سمجھیں۔‘
الامارات الیوم کے مطابق مقامی حکام نے مختلف ممالک کے لائسنس ہولڈرز کو اپنے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر مقامی لائسنس حاصل کرنے کا موقع دیا تھا۔ ان میں سے کچھ ممالک وہ تھے جنہیں مذکورہ سکیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’ایسے لائسس ہولڈرز جنہیں ماضی میں اپنے ملک کے لائسنس کے بدلے مقامی لائسنس حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا تھا وہ اب فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔‘
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’اب تک 43 ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کو مذکورہ سہولت دی گئی تھی۔‘
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے مختلف شرائط ہیں۔ مثلا ڈرائیونگ ٹریننگ اور ڈرائیونگ کلاس میں شمولیت ضروری ہے۔ علاوہ ازیں ڈرائیونگ امتحان اور معلومات عامہ کا امتحان پاس کرنا بھی ضروری ہے۔ ان پابندیوں سے 43 ممالک کے افراد مستثنٰی ہیں۔ انہیں مذکورہ پابندیوں سے گزرے بغیر اپنے ملک کا لائسنس دکھانے پر امارات کا ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا جاتا ہے۔‘
اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’نئی سہولت صرف چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کے لیے ہے۔ ہیوی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کے لیے نہیں ہے۔‘