پاکستان میڈیا انڈسٹری کا ایک بڑا نام فہد ہارون کو وزیراعظم کا اسپیشل اسسٹنٹ پبلک کمیونیکیشن و ڈیجیٹل پلیٹ فارمز مقرر کیا گیا ہے- اس سے پہلے فہد ہارون سندھ گورنمنٹ اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے میڈیا افیئرز دیکھ رہے تھے، اور اس سے پہلے فہد ہارون سابقہ وزیراعظم کے فوکل پرسن کی حثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں-
فہد ہارون اس سے پہلے سی این بی سی (CNBC)، سماء نیوز اور مختلف چینلز جمیں اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں، سماء میں وہ بحثیت سی او او ایک لمبی اننگ کھیل چکے ہیں اور سی این بی سی میں وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہے-
فہد ہارون بلاشبہ میڈیا میں ایک کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں اور ہر حکومت وقت چاہتی ہے کے وہ انکے میڈیا کو ہینڈل کریں، کیونکہ فہد ہارون انٹر نیشنل میڈیا میں اچھا اثر رسوخ رکھتے ہیں اور پی آر ایکسپرٹ ہیں-
میڈیا بائیٹس انکو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں