پاکستان ڈیجیٹل لینڈ اسکیپ پر اگر آپ نظر دوڑائیں تو ایک ستارہ ٹمٹماتا ہوا آپکو نظر آئیگا، وہ ہے ڈیجیٹل میڈیا سیلز اینڈ مارکیٹنگ گرو لُوقس پیٹر
لُوقس پیٹر نے اب ریوولٹ کمپنی کو بحثیت چیف ایگزیکٹو آفیسر جوائن کیا ہے، جسکے پاس پاکستان میں ای ایس پی این-کرک انفو کے مارکیٹنگ اینڈ سیلز رائیٹس ہیں،
لُوقس پیٹر کرک انفو کی گروتھ اور کونٹینٹ کی مونیٹائز کرنے میں اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں گے
لُوقس پیٹر اس سے پہلے جنگ و جیو گروپ کیساتھ تقریبا بائیس سال تک وابستہ رہے، اپنی زندگی اس گروپ کیلیے امر کر دی، ایف ایم 101 ہو یا ڈیجیٹل میڈیا کی سیلز لکاس پیٹر کا جادو ان مشکل پراڈکٹس کو بیچنے میں بھی سر چڑھ کر بولتا رہا، ہمیشہ اس مٹی کو سونا بنایا جسے بیچنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں تھی
میڈیا حلقوں میں لُوقس پیٹر ایک نہایت ایماندار، تمیزدار اور اپنی ٹیم کیساتھ مہربان کے طور پر اپنی شناخت رکھتے ہیں، لکاس پیٹر اور ہارڈ ورک کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ رہا ہے
جنگ میڈیا گروپ کے ساتھ لمبے عرصے بطور ڈائیریکٹر ما رکیٹنگ و سیلز دیجیٹل کے طور پر منسلک رہنے والے اور پاکستان میں ڈیجیٹل ایڈ سیلز کے بانیوں میں شمار کئے جانے والے لُوقس پیٹر اب ای ایس پی این-کرک انفو کے لئے پاکستان میں ایڈ سیلز کو ہیڈ کریں گے۔
دی انٹرنیشنل یونیورسٹی میسوری سے ایم بی اے مارکیٹنگ کیا، اور گریجوایشن کراچی یونیورسٹی سے کی، اسکے علاؤہ لُوقس پیٹر نے گوگل سے مختلف سرٹیفکیٹس بھی حاصل کیے ہوئے ہیں، اپنی ذات میں لاثانی لکاس پیٹر پاکستانی میڈیا سیلز انڈسٹری کا اثاثہ ہیں
ہماری ان سے ابھی تک ملاقات نہیں ہوئی، لیکن امید کرتے ہیں کے جب بھی وہ لاھور تشریف لائیں تو میڈیا بائیٹس کو انٹرویو کیلیے ضرور وقت نکالیں گے
آپکو اس نئی اسائینمینٹ پر مبارکباد کیساتھ ساتھ کامیابی کیلیے دلی دعائیں
تحریر: عمران ملک