این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3ہزار269 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے29 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.89فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ9مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کئے گئے421ٹیسٹوں میں سے11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 2.61فیصد رہی اسی طرح بہاولپور میں 109ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح2.75فیصد رہی۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملتان میں 124 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اوروہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.81فیصد ریکارڈ کی گئی۔