ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
سابق صوبائی وزیر کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اس حوالے سے معلومات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
یاد رہےکہ اس سے قبل گزشتہ رات اسلام آباد سے پی ٹی آئی رہنما اورسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
شیریں مزاری کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی تصدیق ان کی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے کی گئی تھی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان خلجی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق مبین خان خلجی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔مبین خلجی کو گرفتار کے بعد کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا۔