پیمرا پاکستان نے پاکستان کے مقبول چینل اے آر وائی کا لائسنس معطل کر دیا ہے، اور نشریات بند کرنیکا آرڈر دیا ہے، پیمرا کا کہنا تھا کے انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے انٹرویو، بیانات اور جلسوں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، لیکن اے آر وائی نیوز نے اس پابندی پر عمل نہیں کیا اور رات نو بجے کے نیوز بلیٹن میں پھر عمران خان کے بیانات چلا دیے، جس پر پیمرا کو یہ ایکشن لینا پڑا
یاد رہے پیمرا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر، بیانات اور کسی بھی قسم کی کوریج پر پابندی لگائی ہوئی ہے، یہ پابندی کیوں لگائی، کس کے کہنے پر لگائی اس متعلق ابھی کسی قسم کی کوئی وضاحت نہیں ائی، عوام کا کہنا ہے یہ آزادی اظہار پر کھلی پابندی ہے، ایسی پابندیاں جمہوریت میں قابل قبول نہیں ہوتیں لیکن مسلم لیگ ن اور خاص طور مریم نواز یہ چاہ رہے ہیں کے خان کو منظر سے غائب کیا جائے پھر ہی یہ توقع کی جاسکتی ہے کے وہ الیکشن میں کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھا سکتے ہیں، ورنہ بیساکھیوں کے سہارے سسٹم کو تہس نہس کرنیکی کوشش کی گئی تو ملک کو بڑا نقصان ہو گا