سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس ٹیرف کے بعد اب گیس میٹر کے ماہانہ چارجز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہر ماہ 500 روپے کم از کم بل دینا ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ چارجز جنوری 2023ء سے لاگو ہوں گے، صارفین کو 3 ماہ کے بقایا جات میٹر رینٹ اور گیس ٹیرف کی مد میں اضافی دینا ہوں گے
یہ خبر پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، اگر سوئی ناردرن گیس کمپنی اس بارے میں کوئی وضاحت دینا چاہیں تو ہمارے صفحات حاضر ہیں