سینیئر اینکر فریحہ ادریس اور ٹیم نے اب تک نیوز کو خیر باد کہہ دیا اور جی نیوز نیٹ ورک کو جوائن کر لیا ہے، انکی ٹیم میں سینئر پروڈیوسر، اسسٹنٹ پروڈیوسر اور کوآرڈینیٹر شامل ہیں، وہ جی این این پر رات دس بجے کے سلوٹ میں اپنا کرنٹ افیئرز پر پروگرام شروع کرینگی، اس سے پہلے وہ اب تک نیوز میں رات آٹھ بجے کے سلوٹ میں سن 2010 سے پروگرام کر رہی ہیں، اس سے پہلے فریحہ ادریس سماء، سی این بی سی اور وقت نیوز پر بھی بطور اینکر ٹاک شوز کام کر چکی ہیں
ویسٹ منسٹر یونیورسٹی میں براڈکاسٹ میڈیا میں ماسٹرز کرنے بعد فریحہ ادریس نے انگلینڈ کے مختلف میڈیا اداروں میں کام کیا جن میں گارڈین، ڈیلی مرر، ایوننگ اسٹینڈرڈ، چینل فور اور ایسٹرن آئی شامل ہیں، اسکے علاؤہ متعدد پاکستانی اور انگلش پبلیکیشنز کیلیے بھی لکھتی رہیں
سن 2000 میں پاکستانی میڈیا میں داخل ہونیوالی فریحہ ادریس کی پہلی جاب بیورو چیف سی این بی سی اسلام آباد تھی جہاں سے انہوں نے انگلش میں ‘اسلام آباد سے’ پروگرام شروع کیا، لیکن اس شو کو انگلش میں ہونیکی وجہ سے اتنی پذیرائی ناں مل سکی، گو کے انگلش آڈینس میں یہ شو کافی سراہا گیا، پھر فریحہ ادریس نے اسی گروپ کے چینل سماء سے پروگرام ‘نیوز بیٹ’ سے بطور اینکر قسمت آزمائی کی اور بھر پور کامیابی حاصل کی!
بعض ذرائع کا کہنا ہے کے فریحہ ادریس کا جی این این میں پیکج تقریبا بیس لاکھ روپے ماہانہ ہے، وہ پیر سے جمعرات، رات دس بجے اپنا ٹاک شو کیا کرینگی
انکا ٹاک شو آپ یوم آزادی، چودہ اگست سے جی این این کی سکرین پر دیکھ سکیں گے، میڈیا بائیٹس فریحہ ادریس کو جی این این نیوز جوائن کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
تحریر: عمران ملک