By: Imran Malik
سینیئر صحافی، ڈان نیوز اور پروگرام ‘ذرا ہٹ کے’ کے اینکر مبشر زیدی نے تقریبا 23 سال تک ڈان گروپ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کیبعد گروپ کو خدا حافظ کہہ دیا-
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا:
I’m signing off @ZaraHatKay_Dawn my last show @Dawn_News tonight Leaving for Istanbul soon to take up a position @trtworld as Executive Producer @The_Newsmakers It has been a 23-year journey with Dawn & I would like to thank management & co-hosts @ZarrarKhuhro @WusatUllahKhan
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) October 14, 2022
مبشر زیدی ایک متحرک صحافی رہے ہیں، جو سوشل میڈیا پر مختلف اشوز پر آواز اٹھانے کیلیے مشہور ہیں، ہمیشہ مظلوم کو آواز بنے اور پھر اس آواز کو اپنے پروگرام ‘ذرا ہٹ کے’ میں بھی ڈسکس کیا، ضرار کھوڑو اور وسعت اللہ خان کیساتھ انکا ٹاک شو واقعی ذرا ہٹ کے تھا، فارمیٹ اور موضوعات بھی ذرا ہٹ کر ہی ہوتے تھے
میری ان سے پہلی اور آخری ملاقات چند سال پہلے فلیٹیز لاھور میں ہوئی جہاں یہ ایک میڈیا ورکشاپ کیلیے خصوصی طور پر کراچی سے تشریف لائے تھے،
ایک زبردست سیشن تھا جسمیں سب باتیں ذرا ہٹ کر کیں، بہت سی باتیں سیکھنے کیساتھ ساتھ ایک سیلفی کا اعزاز بھی حاصل ہوا
مبشر سوشل میڈیا پر ایک واریئر کیطرح چومکھی لڑائی لڑتے تھے، کبھی لگتا سرخے ہیں اور پی پی پی انکی جماعت، اور کبھی یہ خان کی اچھی باتوں پر بھی اسٹینڈ لیتے جو ویسے کم ہی ہوتی تھیں، اور کبھی انصافینز کی منجی ٹھونکتے بھی پائے جاتے اور ویسے یہ اتفاق زیادہ ہی ہوتا تھا،
ہم میڈیا بائیٹس انھیں ٹی آر ٹی ورلڈ کے پروگرام دی نیوز میکرز میں بحثیت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ترکی جوائن کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور دعاگو ہیں کے وہ کامیابی کی سیڑھی اسی طرح چڑھتے کسی دن ٹی آر ٹی کی سکرین پر نظر ائیں، لیکن ڈر ہے کے اردگان حکومت میں یہ ٹی آر ٹی ہر شاید کچھ ‘ذرا ہٹ کر’ ناں کر پائیں!