رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے میڈیا کمپنیوں سے بات چیت کی جارہی ہے تاکہ ان کے ٹی وی چینلز کے شوز اور فلمیں مفت اسٹریم کیے جاسکیں۔یوٹیوب کے مطابق اس سروس کی آزمائش صارفین کی محدود صارفین پر کی جارہی ہے۔کمپنی نے بتایا کہ ہم ہمیشہ اپنے ناظرین کو مواد تک رسائی کے نئے ذرائع فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس سروس کا حصہ بننے والی میڈیا کمپنیوں کو بھی اشتہارات کے ذریعے ہونے والی آمدنی میں سے حصہ دیا جائے گا۔
یوٹیوب میں پہلے سے اشتہارات پر مبنی فلمیں موجود ہیں مگر یہ اس نئی سروس سے صارفین کو زیادہ بڑے پیمانے پر مفت فلموں اور شوز تک رسائی مل سکے گی۔اس سروس کا آغاز یکم نومبر سے امریکا میں کیا گیا تھا۔