کمپنی میں مارکیٹنگ، سائٹ سیکیورٹی، انٹرپرائز انجنیئرنگ، پرگرام منیجمٹ، کونٹینٹ اسٹریٹیجی اور کارپوریٹ کمیونیکیشنز سے تعلق رکھنے والے درجنوں ملازمین نے لِنکڈ اِن پر نوکری سے نکالے جانے کے حوالے مطلع کیا۔
لِنکڈ اِن پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا جائنٹ نے پرائیویسی اور انٹیگریٹی پر توجہ دینے والے یونٹس سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو بھی نوکری سے نکالا ہے۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹِو مارک زکربرگ نے مارچ میں کہا تھا کہ برطرفیوں کا دوسرا دور تین حصوں میں مئی تک مکمل ہوگا۔ اس کے بعد کچھ چھوٹے موٹے دور آتے رہیں گے۔