گجرات کے چوہدری خاندان کے بارے میں ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے، کسی کو بھی پتا نہیں چل رہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کہاں چلے گئے ہیں؟
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی سے گزشتہ رات سے رابطہ نہیں ہورہا، وہ گزشتہ رات خاموشی سے گھر سے چلے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شام جب وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعت ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر گئے تو پرویز الہٰی گھر سے چلے گئے تھے۔