زمان پارک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران گھر کا واحد کفیل معصوم لڑکا کام پر جاتے ہوئے زمان پارک کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا۔
اہل خانہ کے مطابق نبیل یتیم ہے اور دو بہنوں اور والدہ کا واحد سہارا ہے۔ نبیم کوٹلی پیر عبدالرحمن کا رہائشی ہے اور اوریگا سنٹر میں کپڑے کی دوکان میں ملازمت کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارا بچہ کبھی پی ٹی آئی کے احتجاج میں نہیں گیا، میرا بیٹا ڈر کر پولیس سے بھاگا تھا، پولیس نے اسے دہشت گرد بنا دیا۔