بعض باوثوق ذرائع نے تصدیق کی ہے کے ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کے معروف بزنس مین طاہر اے خان نے اپنے نیوز چینل نیوز ون اور اینٹرٹینمنٹ چینل ٹی وی ون کو ایک معروف ڈویلپر الکبیر ٹاؤن کے مالک چوھدری اورنگزیب نے خرید لیا ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کے کچھ عرصہ سے چوھدری اورنگزیب نیوز چینل خریدنے کیلیے تگ و دو کر رہے تھے اور نیوز ون سے پہلے انکے کیپیٹل نیوز اور پبلک نیوز کے مالکان سے بھی مزاکرات ہوئے تھے کیونکہ یہ دونوں چینلز بھی بکنے کیلیے تیار تھے، لیکن کچھ مسائل کیوجہ سے بات آگے ناں بڑھ سکی اور اب نیوز ون سے ڈیل کلوز ہو گئی ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کے آجکل آڈٹ ہو رہا ہے اور 31 مارچ تک چینل کی ملکیت تبدیل ہو جائیگی، اس چینل کو چلانے کیلیے ایمرا اپنا رول ادا کریگا
چوھدری اورنگزیب ایک بڑے ڈویلپر ہیں، اور الکبیر ٹاؤن کے نام سے ایک بڑا پراجیکٹ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا چکے ہیں، دیپالپور ضلع اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے چوھدری اورنگزیب نے کچھ عرصہ پہلے عمران خان سے ملاقات کیبعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی اور آئیندہ دیپالپور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں
یاد رہے اسوقت اکثریتی میڈیا چینلز کو رئیل اسٹیٹ ٹائیکون خرید چکے ہیں یا نئے لائیسنس لے رہے ہیں، تفصیل درج ذیل ہے:
سماء نیوز – علیم خان – پارک ویو
پی این این – اسد کھوکھر – سول سٹی
دنیا نیوز – میاں عامر محمود – اتحاد ٹاون
سنو ٹی وی – سعد نزیر – بلیو سٹی
ایکسپریس نیوز – ملک ریاض – بحریہ ٹاؤن