دنیا بھر میں جہاں مہنگائی اپنے پنجے گاڑھ رہی وہیں مڈل کلاس کیلیے زندگی گزارنا اجیرن ہو رہا، پوری دنیا اسوقت شدید مہنگائی کے بحران سے گزر رہی، انگلینڈ کے اساتذہ بھی احتجاج پر مجبور کے جس حساب سے مہنگائی بڑھی ہے، اس حساب سے اساتذہ کی تنخواہیں نہیں بڑھیں، اسی لیے وہ احتجاج کیلیے سڑکوں پر، جو کے 2023 میں اساتذہ کا پانچواں بڑا احتجاج ہے
حکومت برطانیہ نے پورے سال کیلیے اساتذہ کو ایک ہزار پاؤنڈ کا مہنگائی الاؤنس دیا اور تنخواہوں میں 4.5٪ کی بڑھوتی کا بھی وعدہ کیا، جسے اساتذہ کی یونینز نے مسترد کر دیا
اساتذہ کا دوران احتجاج کہنا تھا کے مہنگائی میں اضافہ 10.1٪ ہوا ہے جبکہ تنخواہوں میں اضافے کی شرح 4.5٪ ہے، یہ کھلا تضاد ہے اور زندگی گزارنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے