مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کو خریدنے کیلیے قطری شیخ ارب پتی شیخ جاسم نے فائنل بولی کلب میں جمع کروا دی ہے، انکے مقابلے میں برٹش ارب پتی بزنس مین جم ریٹکلف نے بھی فائنل بولی جمع کروا دی ہے، کلب کے موجودہ مالکان امریکہ کی گلیزر فیملی نے میڈیا کو بتایا
شیخ جاسم قطر کے بڑے بنک کے چیئرمین اور سابقہ قطری وزیراعظم کے بیٹے ہیں، انکا کہنا ہے کے وہ کلب کی مکمل اونرشپ چاہتے ہیں اور مسقبل قریب میں وہ کلب میں مزید ڈائریکٹ انویسٹمینٹ بھی کرینگے
دوسری بولی لگانے والے برٹش ارب پتی ہیں جو آینیوس کیمیکل گروپ کے روح رواں ہیں، وہ چاہتے ہیں کے کلب کی 69٪ ملکیت خرید لیں جو پہلے امریکی گلیزر فیملی کے پاس ہیں
شیخ جاسم کا کہنا ہے کے اگر انکو مانچسٹر یونائیٹڈ کی ملکیت مل جاتی ہے تو وہ اسکی جیتنے کے جنون کو دوبارہ زندہ کر دینگے
امریکہ کی گلیزر فیملی نے پچھلے سال نومبر میں کلب کو بیچنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اسکی بولی کی قیمت ساڑھے سات ارب ڈالر مقرر کی تھی، جو کے کسی بھی سپورٹس کلب کی سب سے بڑی قیمت ہے، پہلی بولی میں دونوں گروپس نے پانچ ارب ڈالر کے آس پاس کی بولی لگائی تھی، جسے نامنظور کیا گیا اور ان گروپس کو فائنل بولی لگانے کا کہا گیا، اب دیکھتے ہیں کے قرعہ فال کس گروپ کے نام نکلتا ہے