پاکستانی نژاد برطانوی خاتون فوزیہ یونس کو شاہ چارلس تھری نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں برطانوی کونسل جنرل تعینات کیا ہے، جو کے ینگ سفارتکار کیلیے بڑے اعزاز کی بات ہے
فوزیہ یونس اس سے پہلے پاکستان میں بھی برطانوی سفارتکار کے طور پر خدمات سر انجام دے چکی ہیں
انہوں نے اس تعیناتی کا اعلان اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا، انہوں نے لکھا
Job News: Privileged to be appointed as His Majesty’s British Consul General to Toronto ????????
Special moment as we think it’s the 1st time (but don’t have data) that a British Muslim woman has been appointed as Head of a ???????? Diplomatic Post.
I won’t be the last ????????
???? pic.twitter.com/JrBibuYxK3
— Fouzia Younis (@YounisFouzia) March 24, 2023
اپنی ٹویٹس کے سلسلے میں فوزیہ یونس نے اپنے والد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے والد جو مجھے صبح چار بجے سٹیشن پر چھوڑنے جاتے تھے تاکہ میں اپنی ملازمت کے لیے انٹرویو دینے جا سکوں۔ میری والدہ کا شکریہ جو میرا اس وقت انتظار کرتی تھیں کہ جب میں 18 سال کی تھی تاکہ وہ میرے ساتھ بس سٹاپ سے تاریک گلیوں سے گزر کر جا سکیں۔ آپ نے یہ سب ہمارے آج کے لیے کیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ لڑکیاں جو میرے جیسی دکھائی دیتی ہیں اور اندرونی اور بیرونی حلقوں سے تعصب، نسل پرستی اور صنفی امتیاز کا سامنا کر رہی ہیں، جنہیں بتایا جاتا ہے کہ وہ نہیں کر سکتیں، یا وہ ویسی دکھائی نہیں دیتی یا بول نہیں سکتیں۔ ایسی باتوں سے اپنے طاقت کم مت ہونے دیں۔ آپ اس کو بدل سکتی ہیں۔‘
فوزیہ یونس نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’میرے پیشہ ورانہ ساتھیوں، نئے اور پرانے باسز کا شکریہ کیوں کہ آپ کے ایک ایک لفظ نے مجھے میری آواز تلاش کرنے میں مدد دی ہے۔ ہم آج کے لیے کام کرتے ہیں اور اس کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم مستبقل بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘
’میں ٹورونٹو جانے کے لیے انتظار کر رہی ہوں۔‘
پاکستان میں متعین برطانوی کونسل جنرل نے بھی فوزیہ یونس کو اس بڑی تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، اور دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے-
میڈیا بائیٹس کی ٹیم بھی نوجوان سفارتکار کو اس اچیومینٹ پر مبارکباد پیش کرتی ہے