پیمرا نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور انکے پروجیکٹس کی تشہیر سے متعلق ٹی وی براڈکاسٹ ریگولیشنز میں ترمیم کی منظوری دیدی
ہائوسنگ سوسائٹیوں کو ٹی وی پر تشہیر سے قبل پیمرا سے این او سی لینا ہوگا
ہاؤسنگ سوسائٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے این او سی لینے کے بعد پیمرا سے تشہیر کے این او سی کیلئے اپلائی کر سکے گی
بغیر این او سی ہائوسنگ پروجیکٹ کا اشتہار چلانے والے چینلز کے خلاف تادیبی کارروائی ہو گی
اجلاس چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی صدارت میں ہوا
پیمرا نے لینڈنگ رائٹس پرمیشن پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر لاہور کو نان کمرشل ایف ایم ریڈیو لائسنس دینے کی منظوری دیدی
کیبل ٹی وی آپریٹرز کی جانب سے سبسکرپشن فیس اور پیمرا سبسکرائبر فیس میں اضافے کی منظوری دیدی گئی