نیو ٹی وی سینیئر رپورٹر اور پاکستان مسلم لیگ ن کی بیٹ کرنے والے عاصم نصیر سماء ٹی وی سے جڑ گئے، اس سے پہلے تقریبا دو سال سے وہ جی این این نیوز سے وابستہ تھے، عاصم نصیر ایک عرصہ سے مسلم لیگ ن کو کور کر رہے ہیں، اور پارٹی کا ٹاپ لیڈر شپ میں اچھا اثر رسوخ رکھتے ہیں
نعیم اشرف بٹ کی سماء سے رخصتی کیبعد کافی عرصہ سے یہ سلوٹ خالی چلی آرہی تھی، نعیم اشرف بٹ سماء ایکسکلوسو اور سماء بریکنگ نیوز دینے میں ایک مقام رکھتے تھے اور بہت سی مسلم لیگ ن کے حوالے سے خبریں ایسی بھی تھیں جو صرف سماء نیوز پر ہی نعیم اشرف بٹ نے بریک کیں، اور وہ کوشش یہ کرتے تھے کے بیلینس لیکر چلیں اور غیر جانبداری کا عنصر نمایاں رہے، اب عاصم نصیر کو ایک بڑا چیلنج درپیش ہو گا کے وہ کیسے بڑی اکسکلوسو مسلم لیگ ن کی خبریں بریک کرتے ہیں
بلاشبہ عاصم نصیر کے جاتی عمرہ میں زیادہ اچھے تعلقات ہیں اور اندر کی سٹوریاں نکال سکتے ہیں، لیکن انکو اپنی صلاحیتوں سے اندر کی خبر کو بریکنگ نیوز بنانے کا فن جاننا ہو گا!
کیونکہ ہر خبر بڑی خبر نہیں ہوتی، اور کچھ خبریں جان بوجھ کر لیک کروائی جاتی ہیں، اور یہ کام اتنا آسان نہیں ہوتا کے آپ خبر بھی دیں اور پارٹی ناراض بھی ناں ہو
عاصم نصیر نے اپنے میڈیا کیریئر کا ایک بڑا حصہ جیو کیساتھ گزارا ہے، جہاں انکی آخری اسائینمینٹ سینیئر نامہ نگار کی حثیت سے تھی، پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے میڈیا کیریئر کا آغاز کرنیوالے عاصم نصیر جیو نیوز کے علاؤہ نیو ٹی وی اور بول نیوز میں بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں، صحافیوں کی تنظیم ایمرا کے صدر بھی رہے
میڈیا بائیٹس ٹیم انہیں سماء ٹی وی میں نئی اسائینمینٹ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انکی کامیابی کیلیے دعاگو ہیں