قانونی مشیر رمضان الحنتوش نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانا قانون کی نظر میں سنگین جرم ہے۔
سعودی حکومت کے قانونی مشیر کا کہنا ہے کے ‘ ملک کے امن و استحکام یا امن عامہ کو نقصان پہنچانے والی افواہ سائبر کرائم میں شمار ہوتی ہے’-
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ملک کے امن و استحکام یا امن عامہ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ لوگوں نے انتشار پھیلانے والی افواہ سائبر کرائم میں شمار ہوتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا کے کسی بھی ذریعہ پر افواہ پھیلانے پر 30 لاکھ ریال جرمانہ اور 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے‘۔
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو ہدایت کی ہے کہ خبریں مستند ذرائع سے حاصل کی جائیں۔
سوشل میڈیا پر پھیلانے جانے والی غیر حقیقی خبروں کو شیئر نہ کیا جائے۔