کون سا سمارٹ فون بہترین؟ ایک سینیئر کسٹمر کی سیر حاصل گفتگو؟ انفینیکس سب پر نمبر لے گیا

0
269

Which smartphone is the best in performance? Chinese brand infinix is best in use; Sr. Journalist Aamir Hashim Khakwani shares his insights!

کیا فرماتے ہیں ماہرین موبائلیات بیچ اس مسئلے کے؟
اگر انفینکس فون لیا جائے تو کیسا رہے گا؟ میں نے ڈاکٹر عاصم اللہ بخش کے مشورے سے گھر کے لئے تین چار سال پہلے انفینکس کا ایک فون ہاٹ فور لیا تھا، دو جی بی ریم ، سولہ جی بی سپیس کے ساتھ ، ان دنوں یہ بھی مناسب لگتا تھا، آج کل تو چار جی بی ریم اور چونسٹھ جی بی سپیس سے کم پر بات نہیں بنتی۔ خیر میرا انفینکس کا وہ تجربہ اچھا رہا، فون بھرپور استعمال کے باوجود ابھی تک چل رہا ہے، اگرچہ اب اس کی حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے۔
ذاتی طور پرمیں سام سنگ ہی استعمال کرتا رہا ہوں، تجربات اچھے رہے، آج کل میرے پاس سی فائیو ہے، اچھا سیٹ ہے، چار جی بی ریم، چونسٹھ جی بی سپیس ۔ مگر اب اس کا سیلفی کیمرے پر لکیریں آ گئی ہیں شائد، تصویر ٹھیک نہیں آتی، ویسے فون آج بھی ٹھیک چل رہا ہے۔ پچھلے دنوں بھائی صاحب کے پاس انفینکس فون تھا ساڑھے چھ انچ سائز ، چار جی بی ، ایک سو اٹھائیس جی بی کے ساتھ ، خوبصورت اور اچھا لگا، بیس بائیس ہزار کا تھا۔ سام سنگ کے سیٹ جس قدر مہنگے ہیں، اس کے پیش نظر میں چاہ رہا ہوں کہ انفینکس جیسے فون کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔
انفینکس کا ایک سٹ ایس فائیو دیکھا ہے، خوبصورت ہے، چھ جی بی ریم، ایک سو اٹھائیس جی بی سپیس، فرنٹ کیمرہ بتیس جی بی ہے جبکہ پیچھے والے تین چار ہیں، مین سولہ میگا پکسل۔ پروسیسر دو گیگا ہرٹزاکٹا کور۔ مزید آپشنز بھی موجود ہیں۔
موبائل سے دلچسپی رکھنے والے ، خاص کر انفینکس استعمال کرنے والے رائے دیں۔ مجھے معلوم ہے کہ ہواوے میں بہت سی آپشنز ہیں، اور بھی کئی موبائل موجود ہی، مگر چار یا چھ جی بی ریم اور چونسٹھ یا ایک سو ٹھائیس جی بی سپیس کے ساتھ کوئی بھی آپشنز تیس سے کم نہیں ۔ سام سنگ میں یہ آپشن پینتیس چھتیس ہزار یا اس سے آگے تک چلی جاتی ہے ۔ انفینکس زیادہ سہولتوں کے ساتھ نسبتا سستی آپشن ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ چار جی بی یا زیادہ کے موبائل میں ہینگ ہونے کا مسئلہ تو نہیں آتا۔ میں نے فون بیچنا نہیں ہوتا، اس لئے ری سیل میرا مسئلہ نہیں۔ میں جب تک فون چلتا ہے، اسے چلاتا ہوں، اگر وہ مسائل پیدا نہ کرے تو اس کے فطری انجام تک اس سے وفاداری نبھاتا ہوں۔

موبائل فون کے حوالے سے پوسٹ پر بہت اچھا ریسپانس آیا۔ سوا تین سو کے قریب کمنٹس آئے، سب پڑھے، بہت شکریہ۔ چند نتائج اخذ کئے۔
انفینکس کے بارے میں عمومی تاثر مثبت تھا، کئی درجن لوگوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں بتایا کہ اس کے سیٹ اچھے چل رہے ہیں، ڈاکٹر عاصم اللہ بخش جن کے مشورے کو میں اہمیت دیتا ہوں، ان کا بھی کہنا تھا کہ انفینکس نوٹ سیون لے لینا چاہیے۔ نوٹ سیون کے حوالے سے یہ نوٹ کیا کہ انفینکس کے ناقدین نے بھی اس فون کی تعریف کی ہے کہ انفینکس میں سب سے بہتر یہی سیٹ ہے ۔
ریڈمی نوٹ ایٹ کے بارے میں خاصے لوگوں نے تعریف کی اور کہا کہ یہ انفینکس سے بہتر سیٹ ہے۔ ریڈمی شیائومی کی زیلی کمپنی ہے، اس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ اس کے سیٹ کم وبیش اسی رینج میں ہیں، مگر انفینکس سے بہتر اور پائیدار ہیں، خاص کر پروسیسر وغیرہ۔
رئیل می فائیو ایس، فائیو آئی، سکس آئی کے سیٹ کی بھی تعریف کی گئی ۔ رئیل می اوپو کی ذیلی کمپنی ہے تو اس کا کیمرہ بھی خاصا بہتر سمجھا جاتا ہے۔
کچھ لوگوں نے ایم آئی کا کہا۔ اب معلوم نہیں اس سے مراد رئیل می وغیرہ ہے یا یہ کم بخت کوئی اور کمپنی ہے۔
یہ بہرحال کہا گیا کہ ریڈمی، رئیل می دونوں انفینکس سے تکنیکی اعتبار سے بہتر ہیں، اگرچہ انفینکس بھی ناٹ بیڈ ۔


ٹیکنو کی بھی چند لوگوں نے تعریف کی اور اس کے فوائد گنوائے ۔
وی ووvivo کے حوالے سے بہت سے لوگوں نے کہا۔ یہ بھی خاصی مشہور کمپنی ہے ، وی وو ایس ون اور بعض دیگر سیٹس کی بھی تعریف کی گئی۔
ون پلس کے بارے میں بھی دو تین لوگوں نے کہا۔ لینووو کی بھی بات ہوئی۔
ہواوے کے حوالے سے خاصے لوگوں نے کہا۔ یہ ظاہر ہے مشہور کمپنی ہے ، اس پر ایک ہی اعتراض ہوا کہ اسے گوگل ایپلی کیشنز کی سپورٹ حاصل نہیں۔ مگر ہواوے اپنی ایپلی کیشنز بھی لانچ کر رہی ہے۔
سامسنگ کے حوالے سے ہمیشہ کی طرح بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ آزمودہ اور اچھے سیٹ ہیں، خاص بات یہ کہ جو بات ان کے بارے میں کہی جاتی ہے، وہ اندر ہوتی بھی ہے، ورنہ دیگر کئی کمپنیوں کے بارے مین دعوے ہوتے ہیں، مگر عملی طور پر کیمرہ ویسے پگسلز والا نہیں نکلتا۔
ایک مختصر حلقہ آئی فون کا حمایتی بھی ہے۔ اس کی اہمیت اور خوبی کے بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت ہی نہیں۔ مسئلہ بس یہی ہے کہ یہ مہنگا زیادہ ہے۔

اس پوری بحث کا نتیجہ یہ نکلا کہ انفینکس نوٹ سیون اچھی آپشن ہے، مگر ریڈمی نوٹ ایٹ، رئیل می ایس فائیو وغیرہ کے بارے میں بھی معلومات لے لینی چاہیے۔ اسی طرح ٹیکنو کو بھی چیک کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
میرے پاس سام سنگ سی فائیو ہے، اچھا چل رہا ہے، چار جی بی ، چونسٹھ جی بی والا۔ اس کا صرف سیلفی کیمرہ خراب ہوا، ورنہ کبھی ہیلڈ یا ہینگ تک نہیں ہوا۔ میں اس لئے بڑے سائز والا فون ساڑھے چھ انچ یا سات انچ کے قریب جیسا کہ انفینکس کا نوٹ سیون ہے ، اسی طرح کے سائز والا فون لینا چاہ رہا ہوں تاکہ اس میں پڑھنا آسان ہوسکے، دوسرا میری دلچسپی اس کے کیمرے میں ہے، اڑتالیس میگا پگسلز سننے اور پڑھنے میں بہت اچھا لگتا ہے، اگر واقعی ویسا ہو تو۔ سام سنگ تو سولہ میگا پگسلز میں بھی بہت اچھا رزلٹ دیتا ہے۔ ان سیٹس میں سیلفی کیمرہ بھی سولہ کے قریب ہے، انفینکس کے بعد سیٹس میں سیلفی کیمرہ بتیس میگا پکسلز کا بھی ہے۔ چارچونسٹھ اچھی آپشن ہے، چھ ایک سو اٹھائیس والی آپشن میں ہینگ ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
نتائج میں نے اخذ کر دئیے تاکہ جو صٓاحبان پچھلی پوسٹ کے تمام کمنٹس نہ پڑھ سکے، ان کے لئے آسانی ہو۔
اب سوال صرف یہ ہے کہ ویڈیو کوالٹی کے حوالے سے سام سنگ، آئی فون ، ہواوے کو نظرانداز کر کے انفینکس، ریڈمی، رئیل می ،ٹیکنو، اوپو، وی وو وغیرہ میں کون سا بہتر سیٹ ہوسکتا ہے؟
دوسرا سوال وہی کہ انفینکس نوٹ سیون، ریڈمی نوٹ ایٹ، رئیل می فائیو آئی یا سکس آئی میں سے بہتر آپشن کون سی ہے؟ کوئی اس حوالے سے اپنی واضح رائے دے سکے تو آسانی ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ سام سنگ ، ہواوے، آئی فون کا مشورہ دینے کی ضرورت نہیں، وہ خارج ازامکان ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here