خان صاحب ماسک پہننا لازم قرار کیوں نہیں دیتے؟ 80% لوگ اگر ماسک پہن لیں تو کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن؟ تحقیق نے بتا دیا؟

0
150

ایک اسٹڈی کے مطابق، اگر امریکہ میں 80 فیصد لوگ ماسک پہنتے ھیں تو کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن ھے۔۔۔۔ایک اور اسٹڈی کے مطابق اگر ایک شخص ماسک پہنتا ھے تو اس سے امریکی اکانومی کو 6000 ڈالر کا فائدہ ھوتا ھے ( کیونکہ وہ خود بیمار نہی ھوگا اور دوسروں کو بیماری بھی نہی لگاے گا، جس سے ہیلتھ کیئر سسٹم اور اکانومی کا فائدہ ھوگا)…. مگر سب سے اھم سوال کہ امریکہ کی 80 فیصد عوام کو ماسک کہاں سے دیئے جائیں؟…. جیسا کہ ھم سب جانتے ھیں جب سے pandemic شروع ھوا ھے امریکہ میں ہیلتھ کیئر سپلائز کی شارٹیج ھے۔۔۔۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ھے کہ اتنی اھم اشیاء کی امریکہ جیسے ملک میں کیوں شاریٹج؟.۔۔۔۔میں وہ آپ کو سمجھاتا ھوں۔۔۔

مثال کے طور پر اگر میں آج فیصلہ کرتا ھوں کہ امریکہ میں اگر میں ماسک کی فیکٹری لگاوں تو اس میں بہت منافع ھوگا اور میرے ماسک دھڑا دھڑ بکیں گے اور میں بہت منافع کماوں گا۔۔۔۔یہ اتنا سادہ اور آسان نہی ھے۔۔۔۔سب سے پہلے مجھے ایک خاص سرماے کی ضرورت ھوگی، چلیں میں نے بزنس پارٹنر لے لیے، بینک سے قرضہ لے لیا ۔۔۔اب اس کے بعد فیکٹری رات و رات نہی کھڑی ھوتی۔۔۔اس میں وقت لگتا ھے۔۔۔مشینیں منگوانے یا تیار کرنے میں وقت لگتا ھے، فیکٹری ورکرز کو ٹرین کرنے میں وقت لگتا ھے۔۔۔۔

چلیں یہ سارے مراحل طے ھوگیے۔۔۔۔اور میری فیکٹری نے ماسک بنانا شروع کردیے ۔۔۔۔اور میرا کاروبار چلنا شروع ہوگیا۔۔۔۔۔مگر کچھ مہینے یا ایک سال کے بعد خبر آتی ھے کہ کرونا وائرس کا pandemic اب تقریباً ختم ہوگیا اور اب لوگوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہی۔۔۔۔لیکن اب میری ماسک بنانے والی فیکٹری کا کیا ھوگا، میں نے تو ایک سال میں اپنا پیسہ واپس نہی کمایا جو لگایا تھا۔۔۔۔میں تو برباد ھوگیا۔۔۔۔مجھے اب کون بیل آوٹ کرے گا؟..

یہ ھی وہ اھم وجہ ھے جس کی وجہ سے امریکہ کو بے بسی سے چائنا، انڈیا یا دوسرے ممالک کی طرف ہیلتھ کیئر سپلائز کے لیے دیکھنا پڑتا ھے کیونکہ یہاں کا انوسٹر اس طرح کے کاروبار میں پیسہ لگانے کو تیار نہی جو صرف ایک یا دو سال تک منافع بخش ھو۔۔۔اور یہ ھی میری advise پاکستان کے دوستوں کے لیے ھے، کوئ بھی انوسٹمنٹ کرنے سے پہلے اچھی طرح اس کی لانگ ٹرم ریٹرن پر ریسرچ کرلیں۔۔۔۔

میں نے یہ پوسٹ اس لیے لکھی ھے، کیونکہ مجھے بہت سے دوست اپروچ کررھے اور اس بارے میں مشورہ مانگ رھے ھیں کہ وہ ماسک بنانے کی فیکٹری میں انوسٹمنٹ کرنا چاھتے ھیں۔۔

 

Writer: Mr. Sohail Cheema

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here