نوید اصغر – گروپ ایم پاکستان کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر

0
330

میڈیا کے حلقوں میں ایک طویل عرصہ کے انتظار کے بعد بالآخر گروپ ایم پاکستان کے سی ای او کیلیے حبیب بینک کے سی ایم او نوید اصغر کو ذمہ داری سونپ دی گئی

گروپ ایم کی پریس ریلیز کے مطابق نوید اصغر ستائیس اپریل سے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے- نوید اصغر اسوقت حبیب بینک لمیٹڈ میں چیف مارکیٹنگ آفیسر(گلوبل) کی ذمہ داریاں کامیابی سے سنبھال رہے ہیں، نوید اصغر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1993 میں یونی لیور سے کیا، اور تقریبا سولہ سال تک مختلف ملکوں میں مختلف عہدوں پر جانفشانی کیساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے

نوید اصغر ایک عرصے تک نئی ابھرتی مارکیٹس کامیاب بزنس لیڈر کے طور پر چھائے رہے، ان مارکیٹس میں ساوتھ ایشیا، مڈل ایسٹ، افریقہ اور سینٹرل ایشین ممالک شامل ہیں
نوید اصغر نے اپنے مارکیٹنگ کیریئر میں ایف ایم سی جے کمپنیز اور بینکنگ سیکٹر بھی شامل ہے

مارکیٹنگ کی دنیا میں ورلڈ لیول پر کیا ہو رہا، وہ سب سرگرمیوں سے بخوبی اور بروقت آگاہ رہتے ہیں
اپنے مارکیٹنگ کے مختلف مراحل میں وہ مشہور برانڈز لپٹن، کوکا کولا، کنور، لائف بوائے اور اینکر کیلیے بھی خدمات سر انجام دیتے رہے
نوید اصغر لاہور یونیورسٹی آف مینیجمینٹ سائینسز(لمز) کے گریجویٹ ہیں، اور تین خوبصورت بیٹوں کے باپ ہیں

گروپ ایم کو نوید اصغر کی صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد ہے، اور گروپ سمجھتا ہے کے نوید اپنی بھر پور تجربے سے گروپ ایم کو کامیابی کی اگلی سیڑھی پر لے جائیں گے
اور کلائینٹس کو مطمئن کرنا بھی انکے بڑے ٹارگٹس میں شامل ہے

فہد حسین کے گروپ ایم سے استعفے کیبعد مارکیٹ میں اس اہم پوسٹ کیلیے کئی نام آئے جسمیں فیورٹ میکسس کے ایم ڈی سرور خان بھی تھے، لیکن آخر کار قرعہ فال نوید اصغر کے نام نکلا- اور ایک عرصے سے چھائی بے یقینی کا خاتمہ ہوا

میڈیا بائیٹس نوید اصغر کی بحثیت سی ای او گروپ ایم پاکستان کامیابی کیلیے دعا گو یے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here