ایک براعظم ایسا جہاں چھ ماہ میں ایک کڑور لوگ کرونا وائرس کا شکار ہو جائینگے

0
386

یو این کے ہیلتھ کے ادارے کا کہنا ہے کے جو حالات اسوقت براعظم افریقہ کے ہیں اگر یہ ایسے ہی رہے تو تقریبا ایک کڑور عوام اگلے چھ ماہ میں اس وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں
لیکن افریقن ماہرین کا کہنا ہے کے افریقی عوام نے اپنی عادات تبدیل کر کے ایبولا پر قابو پایا، اب اگر سوشل فاصلہ کو مقدم رکھا گیا تو کرنا وائرس کو پھیلنے نہیں دیا جائیگا
دنیا کے غریب ترین براعظم میں کرونا وائرس کے تقریبا سترہ ہزار کیسز سامنے آئے ہیں اور نو سو لوگ لقمہ اجل بن گئے

سب سے زیادہ متاثر علاقوں میں برکینا فاسو، کونگو اور الجزائر شامل ہیں
افریقہ میں ہیلتھ ڈیپارٹمینٹ کیلیے کام کرنیوالی خاتون کا کہنا تھا کے امریکی صدر کا WHO کی امداد روکنے سے افریقہ بہت متاثر ہو گا، کیونکہ امداد بند ہونے سے نا صرف کرونا وائرس کے کیسز بڑھ سکتے ہیں بلکہ پولیو، ایڈز اور ملیریا کے کیسز میں بھی اضافہ پو سکتا ہے-
امریکہ WHO کو امداد دینے والا سب سے بڑا ملک ہے، جو تقریبا چار سو ملین ڈالر سالانہ امداد دیتا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here