گھر میں سینی ٹائزر بنانے کا طریقہ: پچاس ملی لٹر کی بوتل صرف بائیس روپے میں تیار – بشکریہ پنجاب یونیورسٹی

0
1586

گھر میں سینی ٹائزر بنانے کا طریقہ: بشکریہ پنجاب یونیورسٹی
گھر میں سینی ٹائزر بنانے کا طریقہ بتانے جا رہے ہیں جو منافع خوروں کیلیے کسی درد سر سے کم نہیں ہو گا، پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر حضرات نے گھر میں جراثیم کش سینی ٹائزر بنانے کا طریقہ بتا دیا

اجزا
الکوحل، ربنگ الکوحل میڈیکل سٹور سے مل جائیگی – تقریبا 600 ملی لٹر
عرق گلاب: 400 ملی لٹر
گلیسرین: 1-2 ملی لٹر
وٹامن ای کیپسول تین سے چار
لیموں کے چند قطرے

بنانے کا طریقہ:
پہلے چھ سو ملی لٹر الکوحل میں، چار سو ملی لٹر عرق گلاب ڈالیں، یا سوا دو گلاس الکوحل میں پونے دو گلاس عرق گلاب ڈالیں، پھر ایک سے دو ملی لٹر گلیسرین حل کریں، آپ کا سینی ٹائزر تیار لیکن اسکو خوشبودار بنانے کیلیے اس میں تین سے چار وٹامن ای کے کیپسول، اور پھر آخر میں اس میں تین سے چار قطرے لیموں رس کے ڈالیں، آپ کا سستا سینی ٹائزر تیار، ڈھائی سو سے ساڑھے چار سو والی پچاس ملی لٹر کی بوتل صرف بائیس روپے میں تیار، اس سینی ٹائزر کو خالی بوتلوں میں بھر لیں پھر دل کھول کر استعمال کریں-

نوٹ: یہ طریقہ جامعہ پنجاب کے مخصوص شعبہ کے مستند اساتذہ نے ویڈیو کے ذریعہ شیئر کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here