کرونا وائرس کینیڈا کے وزیر اعظم کے گھر تک پہنچ گیا، دنیا بھر میں اموات تقریبا پانچ ہزار, اسٹیڈیم خالی لیکن کرکٹ جاری رہیگی، اٹلی کے کرونا وائرس کے متاثرین کیلیے ایک ویب سائیٹ کی عجیب منطق: دنیا بھر سے تازہ ترین اپ ڈیٹ صرف میڈیا بائیٹس پر

0
713

کرونا وائرس پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑھ رہا، وائرس نہیں دیکھ رہا کے کون امیر کون غریب، کون عام کون خاص، کرونا وائرس کے حملے نے بڑی مساوات دکھائی، آج کی تازہ خبر کی مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم کی بیوی بھی کرونا وائرس کی شکار ہو گئیں، اسی وجہ سے وزیراعظم بھی گوشہ تنہائی میں چلے گئے، اور اپنے مزید ٹیسٹ کرائیں گے

اب تک کی تازہ ترین صورتحال کےمطابق
کل کیسز : 131،846
اموات: 4948
ریکوری: 69،847
چائنہ میں اموات: 3176
اٹلی میں اموات: 1016
ایران میں اموات: 429
ساوتھ کوریا میں اموات: 67
امریکہ میں اموات: 36
سپین میں اموات: 84
فرانس میں اموات: 48

پاکستان میں اب تک 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

امریکہ میں ڈزنی لینڈ، براڈوے تھیٹر، اور فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ بند کر دی گئی ہے

فارمولہ ون ریس بھی کینسل، لیکن اولمپکس کی منسوخی کا ابھی فیصلہ نہیں ہو سکا

امریکہ نے یورپ سے تمام فلائیٹس پر پابندی لگا دی ہے، انگلینڈ اور آئیر لینڈ اس سے مستشنی ہونگے

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 7000 کیسز رجسٹر ہوئے

چائنہ کا کہنا ہے کے چائنہ میں امریکن آرمی کے لوگ کرونا وائرس لیکر آئے

پاکستان میں پی ایس ایل جاری رہیگا اور تمام میچز اب تماشائیوں کے بغیر ہونگے
انڈین لیگ آئی پی ایل کے بھی تمام میچز خالی اسٹیڈیم میں ہونگے

اٹلی اسوقت چائنہ کیبعد کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں اموات ایک ہزار سے زائد ہو گئی ہیں، اور اسوقت کیسز پندرہ ہزار سے زیادہ ہو چکے، دنیا کی سب سے بڑی پورن سائیٹ پورن ہب نے کہا کے اٹلی کے متاثرہ مریضوں کیلیے مفت میں پریمیم سبسکرپشن آفر کی ہے، یہ کیا منطق ہے، ہماری سمجھ سے بالا تر

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here