چیئرمین جنگ گروپ، اخبارجہاں کے روح رواں اور گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کے بڑے بھائی میر جاوید رحمٰن انتقال کر گئے

0
198

صحافت کے شعبے میں ایک بڑا خلاء پیدا ہو گیا، چیئرمین ، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمٰن رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

مرحوم میر جاوید رحمٰن میرِ صحافت جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کے بڑے صاحبزادے اور جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کے بڑے بھائی ہیں۔

میر جاوید رحمٰن کراچی کے اسپتال میں کچھ روز سے زیرِعلاج تھے، اسپتال کی رپورٹ کے مطابق میر جاوید رحمٰن کو شوگر اور پھیپھڑوں کا کینسر لاحق تھا، اُنہیں اسپتال میں دورانِ علاج دل کا دورہ بھی پڑا تھا، جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا تھا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ایک 34 سال پرانے پلاٹ کی خریداری کے کیس میں حراست میں لیے گئے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر اِن چیف میر شکیل الرحمٰن کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اپنے بڑے بھائی میر جاوید رحمٰن کی عیادت کی اجازت دی گئی تھی۔

میر جاوید الرحمٰن کی رہنمائی اور سربراہی میں جنگ گروپ پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ بن گیا جس کے تحت کئی اخبارات، رسائل اور ٹی وی چینلز کام کر رہے ہیں۔ماحول پیدا کرتی ہے جہاں دباؤ کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here