عہدِوفا ۔ چار دوستوں کی لازوال کہانی ہے۔ ہمایوں سعیدکی آخری قسط ہائی جیک کرنے کی کوشش؟

0
367

کئی ماہ سے پاکستانی ناظرین پی ٹی وی اورہم ٹی وی پرچلنے والی ڈرامہ سیریل۔ عہدِوفا کے سحر میں مبتلا ہیں آئی ایس پی آرکے تعاون سے پیش کیجانیوالی یہ سیریل چار دوستوں کی زندگیوں کے گردگھومتی ہے۔ ان میں سے ایک سیاستدان بن جاتا ہے۔ ایک بیوروکریٹ ایک صحافی اورایک پاکستان آرمی کو جوائن کرلیتاہے۔ سوشل میڈیا پراس ڈرامے پر بہت بحث ہوئی مسئلہ صرف آئی ایس پی آرکی فنڈنگ اورپاکستان آرمی کامثبت چہرہ دِکھانے پرتھا۔ پاکستانی لبرلزنے سوشل میڈیاپربہت کوشش کی کے ڈرامے کی مقبولیت کو ہٹ کر سکے لیکن پاکستانی عوام نے اس پرکوئی توجہ نہیں دی۔اورڈرامہ کو یادگاربنادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ۔” میرے پاس تم ہو” کوجو مقبولیت حاصل ہوئ ہم کے “عہدِوفا” کو کوئی کم مقبولیت نہیں ملی میرے پاس تم ہو۔کے دانش ہمایوں سعیدکی آخری قسط میں موت کوڈرامے نے ایک نئی جہت بخشی۔ پورا پاکستان اس موت سے اداس ہوگیا۔ اب ڈرامہ عہدِوفا اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے اورعوام کی بھی جزباتی وابستگی بڑھتی ہوئی د کھا ئی لیکن چند دِن پہلے جب آخری قسط کا پرومو آن ائیرگیا تو عوام پربجلی بن کر گرا۔عوام چاہتی تھی کے اُن کے چارکردار جنکے ساتھ اُنہوں نے تین ماہ کا سفرکیا آخری قسط میں اُنکے اختتام کو اچھے طریقے سے دِکھایاجاتا۔ لیکن جس طرح زبردستی ہمایوں سعید کو ایک آرمی آفیسربناکر ڈرامہ میں اینڈ کیا گیا اس پرڈرامہ ناظرین نے غصے کا اظہار کیا ہے

ایک فیملی جوپہلی قسط سے ڈرامے کو دیکھ رہے ہیں ان کاکہناتھا کے ہمایوں سعید کو ڈرامہ میں ڈالنے کی قطعی ضرورت نہیں تھی ڈرامے کاسارا مزہ خراب کر دیا ابھی نندن کے کردارکی بھی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کے ہمایوں سعید کوخود چاہیئے تھا کے وہ اس کردارکو کرنے سے انکارکردیتے۔ بلاشبہ ہم نے ان کی میرے پاس تم ہو کی ایکٹنگ اور کردار کو پسند کیا لیکن عہدوفا میں کام کر کے اُنہوں نے اپنے امیج کو خراب کر لیا

فیملی کا مزید کہنا تھا کے ہمیں ہمایوں سعید بالکل پسند نہیں ہے، اُنکو ہمارے پسندیدہ ڈرامے عہدِوفا میں کردار دیکرباقی نوجوان کرداروں کو ”گہنانے” کی کوشش کی گئی جسے ہم مستردکرتے ہیں! یاد رہے ڈرامے کی ینگ کاسٹ میں احد رضا میر، علیزے شاہ، زارا نور عباس، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، وہاج علی اور ہاجرہ یامین شامل ہیں، جنہوں نے ہمارے ینگ آڈینس کو ڈرامہ میں متوجہ کیے رکھا- محمد احمد کے دادا کے کردار کو بھی ہمارے ینگ ویوورز نے بہت سراہا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here