ایڈورٹائزنگ گرو جمال مبتسم کی واپسی؟

0
620
Written by: Imran Malik

پاکستان ایڈورٹائزنگ کا گڑھ جہاں کراچی کوماناجاتا ہے وہیں لاہوربھی پاکستان ایڈورٹائزنگ میں ایک بڑامقام رکھتا ہے- لاہور نے ایڈورٹائزنگ میں جہاں بڑے بڑے نام پیداکیے وہیں یہی بڑے نام حالات کی ستم ظریفی سے لاہور سے کوچ کر گئے، انہیں میں ایک معتبرنام جمال مبستم کا بھی ہے- 80 کی دہائی میں جمال نے انٹرفلو کوجوائن کیا اور پھر اکاونٹ ایگزیکٹو سے ریزیڈینٹ ایڈیٹر تک کے عہدے تک جا پہنچے- باٹا پاکستان سے یمی آئس کریم، بی بی جان چکن سے لیکر فوجی فرٹیلائزر، رفحان فوڈز سے اورینٹ تک تمام برانڈز کو کامیابی کی انتہاوں کو پہنچانے میں جمال کا کلیدی کردار رہا،

ایک ہنس مکھ، محنتی، کری ایٹو اور پر عزم جمال نے کبھی ہمت نہیں ہاری، لیکن جہاں زندگی میں انسان بلندیوں کو چھوتا ہے وہیں اسے زندگی کی بھول بھلیوں میں پستی کو بھی چھو آتا ہے، کچھ لوگوں میں ایسی صفات بھی ہوتی ہیں کے زندگی کی گاڑی کو کٹھن راستوں پر بھی چلائے رکھتے ہیں، اور جمال بھی اسی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں-

جمال کا انٹرفلو سے شروع سفر ایشیاٹک اور جے ڈبلیو ٹی سے ہوتا ہوا اور پھر شدید ٹھنڈ کے تھپیڑوں کا مقابلہ کرتے کینڈا جا پہنچے، لیکن گھبرائے نہیں،
اب جمال مبتسم کی پاکستان میں واپسی ہوئی ہے، اور اپنی جنم بھومی انٹرفلو کو جوائن کیا ہے
میڈیا بائیٹس کی دعائیں اور نیک تمنائیں انکی ایڈورٹائزنگ میں کامیاب لمبی اننگ کیلیے، اللہ انکا حامی و ناصر رہے

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here