ارشد علی دن میڈیا گروپ سے وابستہ ہو گئے

0
534

پاکستان میڈیا سیلز کا ایک بڑا اور سینئر نام ارشد علی دن میڈیا گروپ سے وابستہ ہو گئے، اس سے پہلے ارشد علی اے آر وائے کیساتھ تقریبا ایک دہائی تک جڑے رہے، انہوں نے اپنا ٹی وی سیلز کا سفر اے آر وائی سے ہی شروع کیا، اور ایک لمبی اننگ کھیلی، کچھ عرصہ پہلے وہ میڈیا “لے آف” ویو کی زد میں آ گئے اور اے آر وائی کو چھوڑنا پڑا،
ارشد علی پاکستان اور خاص طور پر لاھور کی مارکیٹ میں سینیئر ترین میڈیا سیلز کے کھلاڑی ہیں

میڈیا سیلز میں ویسے تو انھیں کئی دہائیاں گزر گئیں لیکن اے آر وائی میں انھوں نے بھر پور اننگ کھیلی، وہ ڈان اور ایکسپریس گروپ میں بھی ایک طویل عرصے تک خدمات انجام دیتے رہے، پرنٹ میڈیا سیلز میں لاھور میں انکی حثیت ایک گرو کی تھی، پھر ایک دوست سے باہم مشورے اور اسسٹینس کیبعد الیکٹرانک میڈیا سیلز کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا

ارشد علی اپنے میڈیا سیلز کیریئر پر بڑا مان رہا کیونکہ وہ پاکستان کے نامور گروپس کیساتھ ہی وابستہ رہے، ڈان، ایکسپریس اور اے آر وائی بلا شبہ پاکستان میڈیا کے بڑے نام
اب وہ دن میڈیا گروپ سے وابستہ ہوئے ہیں، اور اب پچ وہ نہیں جس پر وہ بڑی کامیابی سے چھکے لگاتے رہے ہیں، اب ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا دور ہے، اور انھیں ایک بھر پور اننگ کھیلنی ہو گی، ایک بڑا ایڈوانٹیج انھیں یہ ہے کے انکے کپتان انکے سابقہ ایکسپریس کے کپتان عابد عبداللہ ہی ہیں، جنکی کپتانی میں وہ بڑے میچ کھیل چکے ہیں، دن میڈیا گروپ، عابد عبداللہ اور ٹیم کیلیے کسی چیلنج سے کم نہیں

ہماری دعا ہے کے ارشد علی اس امتحان میں کامیاب ہوں، اور ثابت کریں کے وہ میچ وننگ کھلاڑی ہیں، میچ چاہے ٹیسٹ ہو، ون ڈے یا ٹی ٹوینٹی

ایک اور نئی ڈویلپمینٹ میں ہیڈ آف سیلز کا عہدہ عملا ختم ہو جائیگا، کیونکہ بحثیت چیف مارکیٹنگ آفیسر کے عہدے کیبعد اب ہیڈ آف سیلز کے عہدے کی ضرورت نہیں رہیگی
ہیڈ آف سیلز کے عہدے پر فائز شاہد جاوید اب آپریشنز پر اپنی توجہ زیادہ مرکوز رکھیں گے
ہیڈ آف سیلز کے عہدے پر فائز شاہد جاوید کو اب نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اب وہ سیلز (جو انکی ہمیشہ طاقت رہی) چھوڑ کر آپریشنز کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جو انکے لیے یقینا ایک بڑا چیلنج ہو گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here