کبڈی ورلڈ کپ یا مذاق؟ آنڈیا کا کہنا ہے کے ہم نے پاکستان کوئی کبڈی ٹیم نہیں بھیجی، آنیوالے کھلاڑی کون؟

0
84

کل جیو سپورٹس پر کبڈی ورلڈ کپ کی افتتاحی کاروائی دیکھی پوری دنیا سے ٹیمیں کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے لاھور پہنچی، سپورٹس اسٹیڈیم میں زبردست تقریب ہوئی، وزیر اعلی پبخاب، سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر سپورٹس بھی وہاں موجود تھے، شہریوں کی بڑی تعداد بھی اس اوپننگ تقریب سے خوب محضوض ہوئے، آج صبح ورلڈ کپ کے مقابلے باقاعدہ شروع ہوئے

لیکن آج انڈین میڈیا کا کہنا ہے کے انڈین سپورٹس بورڈ نے کوئی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے نہیں بھیجی، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے چیف نریندر بٹرا کا کہنا ہے کے انھیں کچھ پتا نہیں کے پاکستان کونسی ٹیم گئی ہے، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن اور امیچور کبڈی فیڈریشن آف انڈیا نے ناں تو کوئی ٹیم سیلیکٹ کی ناں ہی انھیں کچھ پتا کے پاکستان میں ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے کون کون پاکستان گیا ہے؟

ساٹھ لوگ گئے ہیں یا ایک سو ہمیں کچھ پتا نہیں اور ناں ہی وہ آنڈیا کی اصل نمائندگی کرتے ہیں، وزارت سپورٹس کا بھی کہنا ہے کے انھوں نے کسی بھی ٹیم کی کوئی منظوری نہیں دی، لہذا ہمیں نہیں پتا کے انڈین ٹیم کے نام پر پاکستان میں کونسے لوگ موجود ہیں،
پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن کو اس بارے میں جلد وضاحت دینی چاہیے، کیونکہ آنڈیا ورلڈ کپ کا ایک میجر رکن ہے جو کبڈی ورلڈ چیمپیئن بھی رہ چکا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here