سٹی میڈیا گروپ کے کیمرہ مین کی موت، تنخواہوں میں تاخیر اور پروگریسو گروپ کا سٹی 42 کے باہر احتجاج کا اعلان

0
343

پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر 24 نیوز کے کیمرہ مین کی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے موت کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہیں، موت کی وجہ بھی تنخواہوں میں تاخیر کو ہی ٹھرایا گیا، ابھی تک سٹی میڈیا گروپ کا موقف میری نظروں سے نہیں گزرا، اگر وہ اس پر کوئی وضاحت دینا چاہیں تو جگہ حاضر ہے- چونکہ اس سلسلے میں کوئی ٹھوس اقدام نہیں ہو سکا، لہذا میڈیا کے ایک گروپ نے سٹی 42 کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا

لاہور پروگریسیو گروپ نے آج سٹی فورٹی ٹو کے دفتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔۔ تفصیلات کے مطابق پروگریسیو گروپ نے سٹی فورٹی ٹو کے مالک محسن نقوی سے کچھ مطالبات کئے ہیں۔۔ جس کے مطابق وہ اپنے چینل پر رضوان ملک اور دیگر ورکرز کو بروقت تنخواہیں ادا نہ کرنے پر معافی مانگیں۔۔رضوان ملک کے اہل خانہ کے لیے کم از کم دس لاکھ روپے امداد اور لائف ٹائم تنخواہ جاری رکھنے کا اعلان کریں۔۔سٹی 42 گروپ کے تمام ورکرز کی بقایا تنخواہیں فی الفور ادا کریں۔۔پروگریسو گروپ کا کہنا ہے کہ ۔۔باقی تمام صحافتی ادارے، جہاں ورکرز کا استحصال کیاجارہا ہے اور بروقت تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں، وہ بھی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کریں۔

پروگریسیو گروپ نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایسی قانون سازی کی جائے کہ جو ادارہ ہر ماہ ورکرز کی تنخواہیں ادا نہیں کرے گا اس کو سرکاری و پرائیویٹ ادارہ اشتہار نہیں دے گا۔۔پروگریسیو گروپ نے منگل کے روز سٹی فورٹی ٹو گروپ کے مالک کو چوبیس گھنٹے کاٹائم دیا تھا کہ چینل پر معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے ورنہ 12 فروری بروز بدھ 3 بجے سٹی 42 کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا تمام صحافیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے مرحوم ساتھی کے حق اور دیگر متاثرہ صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے شرکت یقینی بنائیں۔۔

 

Courtesy: Ali Imran Junior

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here