حج پر جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے درخواست جمع کروانے کی تاریخ اور پیکج کا اعلان کر دیا گیا

0
2046

حج پر جانے کے خواہش مند حضرات کیلیے اہم معلومات
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کے حج پر جانے کیلیے درخواستوں پر کام فروری کے آخری ہفتہ میں سٹارٹ ہو گا-
موجودہ کوٹہ کےمطابق 179,210 پاکستانی حاجی اس سال حج کی سعادت ادا کرینگے
مذہبی امور کی وزارت نے سعودی حکومت سے درخواست کی ہے کے 20,000 اور افراد کو حج کرنے کی اجازت دی جائے
حج درخواست جمع کروانے کا آغاز 24 فروری سے شروع ہونگی، اور تمام بڑے بنک حج درخواستیں جمع کڑینگے، گورنمنٹ کے حج کوٹے سے تقریبا 107,000 افراد حج ادا کرینگے، باقی تقریبا 72,200افراد پرائیویٹ کوٹے سے حج ادا کرینگے-
پنجاب، کے پی کے، اور کشمیر کے لوگوں کیلیے حکومتی پیکج تقریبا 490,000 ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کیلیے پیکج 480,000 کا ہو گا-
ذرائع کے مطابق حج پیکج اس دفعہ 53,000 روپے پچھلے سال سے مہنگا ہو گیا ہے

حج کے اخراجات میں اضافہ کی درج ذیل وجوہات بیان کی گئی ہیں
پی آئی اے اور سعودی ایئر لائن کے کرایوں میں اضافہ
پاکستان کی کرنسی کا ڈالر کے مقابلے میں گرنا
منا میں مزید سہولتیں
سعودی حکومت نے پچھلے سال کے مقابلے میں حج فیس میں 300 ریال کا اضافہ کیا ہے جبکہ حج دانشور س فیس میں 110 ریال کا اضافہ کیا گیا ہے 

یہ تمام وجوہات ہیں جسکی وجہ سے حج پیکج اضافہ ناگزیر تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here