ایکسپریس نیوز کا میڈیا ورکرز پر ایک اور وار، فیصل آباد بیورو فارغ

0
3263

فیصل آباد میں ایکسپریس نیوز نے پورا بیورو فارغ کر دیا بیورو چیف سمیت 18 کے قریب لوگ اچانک ایک حکم پر بے روزگار ہو گئے
ان فارغ ہونے والوں میں سے اکثریت دس بارہ سال سے ایکسپریس نیوز کے لئے خدمات سر انجام دے رہے تھے اس سے قبل مدینہ ٹاون ہاکی سٹیڈیم کے قریب سے آفس کسی گاوں میں شفٹ کرنے کی بازگشت سنائی دے رہی تھی اخبار کا پریس آپریشن مینیجر اشفاق اللہ خان کی زیر نگرانی تبدیل کیا گیا اور اچانک جمعرات کے روز بیوروچیف کو کال کر کے تمام اسٹاف کے ریزائن طلب کر لئے گئے شام کی ڈیوٹی میں آنے والوں نے سب سے پہلا کام ریزائن ٹائپ کرنے کا کیا

نوکری کھانے والوں نے بقیہ واجبات کی ادائیگی ہومیو پیتھک ریزائن سے مشروط کر دی تاکہ کل کسی بھی عدالت یا کسی فورم پہ یہ قلم مزدور اپنا حق مانگنے نہ جا سکیں
افسوس کہ ہم ادھر بھی کچھ نہ کرسکیں گے ۔۔۔

میڈیا تنظیمیں کہاں ہیں؟ یہ تلوار میڈیا ورکرز پر ہی کیوں گرتی ہے؟ کیا ایکسپریس کے اینکرز ہمت دکھائیں گے اور کیا کرینگے ایک شو میڈیا ورکرز کے نام؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here