آپکی انگلش کمزور ہے؟ اور آپ کے پاس کوئی اچھا ہنر نہیں تو آپ انگلینڈ نہیں جا سکتے؟

0
252

آج انگلینڈ کی حکومت نے بریگزٹ کیبعد نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان کیا، جسکے مطابق اگر آپ کو انگلش نہیں آتی اور آپ کو کوئی ہنر بھی نہیں آتا تو آپ انگلینڈ میں نوکری نہیں کر سکتے اور ناں ہی آپ مستقل سکونت اختیار کر سکیں گے، آپ کو سیر و تفریح کیبعد واپس آنا ہو گا

انگلینڈ حکومت کا کہنا ہے کے اب انھیں سستی یورپین لیبر نہیں چاہیےاب یکم جنوری 2021 سے پوائنٹ سسٹم شروع کیا جائیگا، اور صرف اچھے پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ لوگوں کو ہی نوازا جائیگا، ان پڑھ جاہلوں کیلیے انگلینڈ کی زمین تنگ کر دی جائیگی،
ہمیں کم خرچ مزدوروں کی بجائے پڑھے لکھوں کی ضرورت تاکہ انگلش معیشیت کو استحکام مل سکے

امیگریشن پالیسی میں تبدیلیاں تقریبا 50 سال بعد کی جا رہی ہیں، بل اسمبلی میں پیش کیا جائیگا جہاں وزیر اعظم بورس جانسن کو سادہ اکثریت حاصل ہے، وہ یہ بل آسانی سے پاس کروا لینگے
اپوزیشن پارٹی لیبر کا کہنا ہے کے یہ پالیسی تمام شعبوں پر لاگو نہیں ہو سکتی، کچھ روزگار ایسے ہیں جسمیں زبان اور تعلیم اہمیت نہیں رکھتی، انسانی ہاتھ ہی اسکا اثاثہ ہوتے ہیں، لہذا اس میں اصلاحات کی ضرورت ہو گی-
یہ پالیسی ان بتیس لاکھ یورپیننز پر لاگو نہیں ہو گی، جو پہلے ہی سرکاری رہائشی سکیم میں اپلائی کر چکے ہیں

ہر نئے آنیوالے کو اپنے شعبے کی مناسبت سے 70 پوائنٹس کی ضرورت ہو گی- جو اچھی کوالیفکیشن والا ہی حاصل کر سکے گا
انگلینڈ کی ہوٹل، ریسٹورینٹ انڈسٹری اور کسانوں کی فیڈریشن کا کہنا تھا کے کم تنخواہ اور کم پڑھے لکھے ورکرز کی وجہ سے انکی انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچے گا، حکومت کو کوئی ایسا فیصلہ کرنے سے پہلے سوچنا ہو گا، اور بورس جانسن سوچ کے معاملے میں اچھا ریکارڈ نہیں رکھتے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here