میڈیا اور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کی سینیئر ترین بزرگ شخصیت اشرف صاحب اب ہم میں نہیں رہے

0
1051

ایڈورٹائزنگ انڈسٹری سے جب میڈیا مارکیٹنگ انڈسٹری میں قدم رکھا تو پاکستان کی صف اول کی ایڈ ایجنسی انٹر فلو لاہور مجھے سنڈے ٹی وی کیطرف سے آسائن کی گئی، اشرف صاحب سے پہلی ملاقات ہوئی تو لگا بڑے با اصول لیکن ذرا غصے والی شخصیت ہیں، لیکن دو تین ملاقاتوں کیبعد پتا چلا کے وہ ایک پروفیشنل، بااصول، ہنس مکھ اور لاجواب شخصیت ہیں، اب ہفتے میں ایک یا دو دفعہ انٹر فلو کا وزٹ ہوتا تاکہ اشرف صاحب سے میڈیا کے متعلق کچھ سیکھ سکیں، اشرف صاحب بلا شبہ ایک جہاندید شخصیت تھے، جنہوں نے میڈیا ٹارگٹ پورا کرنے میں بھر پور ساتھ دیا- اشرف صاحب کی ساجد صاحب کیساتھ زبردست جوڑی تھی، ساجد صاحب نے فون کرنا کے ریلیز لے جائیں، اور اشرف صاحب کی شفقت ہمیں کھینچ کر انٹر فلو لے جاتی تھی-

انکی یہی اوصاف انکے بیٹوں عرفان اشرف، عمران اشرف اور رضوان اشرف میں بھی بدرجہ اتم موجود ہیں- دونوں بھائی ملنسار اور مشکل وقت میں میڈیا میں موجود دوستوں کی بھر پور مدد کرتے ہیں- رضوان اشرف اسوقت ‘آپ نیوز’، عرفان اشرف جنگ گروپ اور عمران اشرف ویلاسٹی ایڈورٹائزنگ سے منسلک ہیں-
اشرف صاحب ایم آئی ایل کراچی کیساتھ تقریبا تیس سال تک وابستہ رہے، اور پھر آخری جاب انٹر فلو میں بحثیت میڈیا مینیجر پندرہ سال تک کی

اللہ تعالی اشرف صاحب کی مغفرت کرے، انکے درجات بلند کرے اور فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے

By: Imran Malik

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here