زونگ اور جاز کے نام: اسطرح تو ہوتا ہے اسطرح کے کاموں میں

0
2003

پچھلے کچھ دنوں سے میڈیا پر ایک کیمپیئن چل رہی تھی جسکا کیپشن تھا کے زونگ پاکستان کا پہلا فور جی نیٹ ورک ہے جو چودہ ملین سبسکرائیبرز تک پہنچ چکا ہے جو کے ایک بڑی کامیابی گردانا جا رہا تھا- لیکن زونگ کی ایڈورٹائزنگ ایجنسی شاید کلائینٹ بریف کو سمجھ نہیں سکی اور کیپشن لگا دیا، ‘پاکستان کی فرسٹ اینڈ اونلی نیٹ ورک جس نے چودہ ملین سبسکرائبرز کا فگر کراس کیا ہے’- اب یہ معلومات پی ٹی اے کی ویب سائیٹ پر بھی پڑی ہوئی ہے، جسمیں صاف لکھا ہے کے جاز بھی چودہ ملین پلس سبسکرائرز رکھتا ہے، اس بات کی خبر بننا کوئی اچنبھے کی بات نہیں تھی، ہم نے خبر بنائی اور شیئر کر دی، زونگ کے کمپیٹیٹر جاز نے اس خبر کو فل ٹاس بنایا اور سوشل میڈیا کا بیٹ استعمال کرتے ہوئے گیند باونڈری سے باہر پھینک دی،

اس میں گھبرانے یا پینک ہونیکی کوئی بات نہیں، کل کو جاز بھی کوئی لوز بال پھینک سکتا ہے، اور باری آپکی بھی آئیگی، آپ بھی لوز بال پر چھکا لگا سکتے پیں،


ابھی کچھ عرصہ پہلے ٹیلی نار نے بھی ایک آوٹ ڈور کیمپئن کو بڑی کامیابی سے اپنے حق میں استعمال کیا، اور جاز اور زونگ کو مات دی، ‘ناں دائیں، ناں بائیں، صرف ٹیلی نار پر آئیں، اسطرح کی مثبت مارکیٹنگ دنیا بھر می مارکیٹنگ کا حصہ ہیں، برگر کنگ اور میکڈونلڈز کی رائیولری کیمپیئنز ہمیشہ عوام میں سراہی جاتی ہیں، اور لوگ محظوظ ہوتے ہیں- تو میری جاز اور زونگ سے درخواست کے ایسی تنقید کو مثبت ایکٹیویٹی کے طور پر دیکھا جائے، ناں کے آس پر تنقید کی جائے یا اوفینسو ہوا جائے-

لیکن ایسی کیمپیئنز میں اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، اس معاملے میں جاز کو اپنی ڈیجیٹل ایجنسی کو کہنا چاہیے تھا کے کیمپیئن ان ایتھیکل ناں ہو، لیکن کل ٹویٹر پر ایک ٹرینڈ نے اس چھکے کو نو بال میں بدل دیا- اس میں احتیاط بہت ضرورت، اگر مستقبل قریب میں زونگ کسی یو ایس پی کو رائیول کیمپیئن کیلیے استعمال کریگا تو ہماری اسپیس انکے لیے بھی حاضر ہو گی
ہمیں اپنی ٹیلی کام انڈسٹری پر فخر ہے، اور جسطرح ہمارے آپریٹرز دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سستے پیکجز کیساتھ ساتھ ایڈوانس سروسز دے رہے وہ واقعی قابل تحسین ہے

 

Blog by: Imran Malik

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here