‘آپ نیوز کو بڑا دھچکا: چینل کے آرکیٹیکٹ آفتاب اقبال نے ‘نیو نیوز جوائن کر لیا

0
2322

پچھلے کچھ دنوں سے آپ نیوز خبروں کی زینت ب رہا ہے، پہلے مینیجمینٹ تبدیل ہوئی اور بحریہ ٹاون نے چینل کا کنٹرول سنبھالا، بعض بڑے فنانشل اشوز کیبعد چینل کو دوبارہ ٹیک آف کرنےکا پلان تھا، لیکن پچھلے چند جلدی میں کیے گئے فیصلوں کیبعد لگ رہا تھا کے اب نئی مینیجمینٹ پروگرامنگ پر خاص توجہ دیگی، لیکن آفتاب اقبال کے چینل کو خیر باد کہنے کیبعد اب چینل شاید بی کیٹیگری کی دوڑ میں ہی رہے، گیارہ بجے کے سلوٹ میں آفتاب اقبال کا کوئی مقابلہ نہیں، حتی کے انکے سابقہ چینل عوام کو چیٹ کرتے ہوئے ریپیٹ پروگراموں پر ہی اکتفا کر کے لاکھوں کا بزنس ماہانہ کما رہے، اپنی مضبوط ٹیم اور زبردست سیٹ کیبعد لگ یہ رہا تھا کے شاید ‘خبرزار’ کیلیے چینل شروع کیا گیا ہو، اور تمام فوکس اس پروگرام پر ہی تھا لیکن وجوہات کا تو پتا نہیں لیکن آپ نیوز نے بلاشبہ آپ نیوز کی ریڑھ کی ہڈی پروگرام کو بند کر کے چینل کے مستقبل پر سوالات اٹھا دیے ہیں-

آفتاب اقبال نے گیارہ بجے کے اجڑے سلوٹ میں ‘حسب حال’ لانچ کر کے جان ڈالی تھی اور پھر یہ سفر جیو میں ‘خطرناک’، ایکسپریس میں ‘خبر دار’ اور پھر آپ نیوز میں ‘خبرزار’ کی صورت میں اختتام پذیر ہوا۔ آپ نیوز میں تو آفتاب اقبال مالکان میں سے تھے اور بحثیت سی ای او عقل کل اور وسائل کل تھے، لیکن اب نیو ٹی وی میں بحثیت شو پروڈیوسر یقینا تنزلی کے زمرے میں آئیگا-

نیو نیوز کیلیے یقینا یہ ایک بڑی خبر ہے، وہ چینل جو ریحام خان کی ناکامی کیبعد کسی بڑے نام کی تلاش میں تھا، آخر کار ایک بڑا نام لے اڑا، آفتاب اقبال کا چینل سوئچ کرنا جہاں آپ نیوز کیلیے ایک بڑا جھٹکا وہیں نیو ٹی وی کیلیے کسی تازہ ہوا کے جھونکے سے کم نہیں-

اب آپ نیوز کیلیے ‘خبرزار’ کے مقابلے پر شو لانا جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہو گا، وصی شاہ کیلیے آفتاب اقبال کا مقابلہ کرنا سورج کو شیشہ دکھانے جیسا ہو گا- حدیقہ کیانی کے شو کو کچھ بڑا کر کے آفتاب اقبال کے شو کا توڑ کیا جا سکتا تھا لیکن خبر یہ ہے کے حدیقہ کیانی کا شو نئی مینیجمینٹ شروع میں ہی بند کر چکی اور آجکل اسکا ریپیٹ چلایا جا رہا ہے

میڈیا بائیٹس آفتاب اقبال کو دل کی گہرائیوں سے نیو ٹی وی جوائن کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور دونوں کی کامیابی کیلیے دعا گو ہے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here