لاہور میں وکیلوں کی بدمعاشی شرمناک اور نہایت افسوسناک امر

0
1700

لاہور میں وکیلوں کی بدمعاشی شرمناک اور نہایت افسوسناک امر ہے۔ وکیل ایک انتہائی بے شرم، گھٹیا مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ ہر شریف اور معقول شخص کو ان کی بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی شدید ترین مذمت کرنی چاہیے۔ جس طرح وحشییوں، جنگلی درندوں کی طرح یہ پی آئی سی پر حملہ آور ہوئے ، وہ نظارہ دیکھ کر آدمی حیران رہ جاتا ہے۔ ان کالے کوٹوں والے مافیا کو اب قابو کرنا ہوگا، ان وکیلوں پر قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے اور ان درندوں کو سلاخوں کے پیچھے بند کریں۔

فیاض الحسن چوہان سے شدید اختلاف کیا جاسکتا ہے، مگر جس بے ہودگی، بدتمیزی اور وحشت کا سلوک فیاض چوہان کے ساتھ کیا گیا وہ بھی سخت قابل مذمت ہے۔
میرا خیال ہے آج وہ لکیر کھینچ دی گئی ہے ، ہر ایک نے اب بتانا ہے کہ وہ ان لاہور کے کالے کوٹوں اور کالے دلوں والے درندوں کے ساتھ ہے یا مخالف ؟

فیصلہ واضح کرنا چاہیے۔ آپ اس ظلم ، بدمعاشی، بے شرمی، درندگی کی حمایت کرتے ہیں یا پھر اس کے خلاف پوری قوت سے کھڑے ہوتے ہیں؟
ہم نے فیصلہ کر لیا، آپ بھی اپنا فیصلہ سنائیں۔

Courtesy: Aamir Hashim Khakwani

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here