فاسٹ باؤلر حسن علی انڈین دوشیزہ کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے، شادی کی تاریخ کا اعلان؟

0
2621

پاکستان کرکٹ میں ایک اور کرکٹر بھارتی دوشیزہ کی زُلفوں کا اسیر ہو گیا، فاسٹ باؤلر حسن علی ہریانہ کی میو فیملی کی خاتُون شامیہ آرزو سے بہت جلد شادی کرنیوالے ہیں، ذرائع کیمطابق حسن علی کا کُچھ عرصہ سے عشق زوروں ہر تھا، شامیہ آرزو پیشے کے اعتبار سے فلائیٹ انجینیئر ہیں اور ایمیریٹس ایئرلائن میں جاب کر رہی ہیں۔

شامیہ آرزو کی رہائش دُوبئی میں ہے، اور شادی کیبعد اُنکا دوبئی میں ہی سیٹل ہونیکا ارادہ ہے۔

حسن علی دُلھن لینے مورخہ بیس اگست کو ایٹلانٹیز ہوٹل دبئی جائینگے، جہاں دونوں خاندانوں کے قریبی دوست اور رشتہ دار شرکت کرینگے۔

حسن علی اس دشت میں اکیلے نہیں، ان سے پہلے عظیم کرکٹرز ظہیر عباس، مُحسن علی خان، اور شُعیب ملک بھی انڈین دوشیزاؤں کو اپنا جیون ساتھی بنا چُکے ہیں، ہماری دُعا ہے اُنکی زندگی کا یہ سفر اُنکے لیے مُبارک اور خُوشیوں بھرا ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here