پاکستان کی واحد ٹی ٹوئنٹی میں شکست: ذمہ دار کون؟

0
396

پاکستان کی ٹیم انگلینڈ میں موجود، اور پریکٹس میچوں میں جیت کیبعد یہ اُمید پیدا ہوئی تھی کے اب پاکستانی شاہین بڑے معرکوں کیلیے تیار ہیں لیکن پہلے ہی مُقابلے میں ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی، شکست کی وجوہات کیا ہو سکتی ہیں، آئیے اس پر روشنی ڈالتے ہیں:
امام الحق کو ایک اہم میچ میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیوٹ کروانے کی کیا ضرورت تھی؟ امام الحق ابھی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں سروائیول کی جنگ لڑ رہے ہیں اُنھیں انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کیخلاف کھلانے کی کیا جلدی تھی؟ یہ ایک بڑا سوال ہے، جسکا جواب شاید کسی کے پاس نا ہو، عابد علی موجود تھے، اُسکو چانس دیا جا سکتا تھا، لیکن انضمام الحق چیف سلیکٹر کی شخصیت کو مد نظر رکھا گیا، کب تک رشتہ داریوں کو تحفظ دیا جاتا رہیگا؟
فخر زمان مُسلسل دباؤ کا شکار ہیں، کیا کوچ اُنکی تکنیک بہتر بنانے کیلیے بھی کُچھ کر رہے ہیں؟

اُنکو کب تک چانسز ملتے رہینگے؟
سرفراز احمد دھوکہ نہیں دیگا اب خاصہ پٹ چُکا، اب اُنھیں ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرنا پڑیگا، اُنکو صرف کیپنگ کی بُنیاد پر ٹیم میں نہیں رکھا جا سکتا، اُنکے بیٹ کو رنز اُگلنا ہونگے، میچ وننگ اننگز کھیلنا ہونگی، بتانا ہو گا کے کپتان ٹیم کو کیسے لیڈ کرتا ہے۔ کل کے میچ میں سرفراز احمد کو سیکنڈ ڈاؤن آ کر ٹیم کو بڑے سکور کیطرف کیطرف لیکر جانا چاہیے تھا۔ سرفراز احمد کی خراب پرفارمنس بھی شکست کا سبب بنی۔
انگلینڈ کا موسم اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد عامر ٹی ٹوئنٹی کیلیے بہترین چوائس تھے، اُنکی ٹی ٹوئنٹی میں پرفارمنس بھی زبردست تھی، اُنکو باہر بٹھانا سمجھ سے بالا تر، وہ فہیم اشرف کی جگہ کھیل سکتے تھے، یہ بھی شکست کی ایک وجہ ہو سکتا ہے۔
بے جا تجربات بھی قومی ٹیم کو لے ڈُوبی، فہیم اشرف سے نئی گیند کروانا، مُحّمد عامر کو موقع ناں دینا، باؤلنگ میں بے جا بے وقت کی تبدیلیاں، سرفراز کا شُروع میں بیٹنگ کرنے ناں آنا، باؤلرز کی ایوریج کارکردگی اور کوچنگ کی خامیاں بلاُشُبہ  پاکستان کی شکست کا سبب بنیں، اُمید ہے ون ڈے سیریز میں ایسے تجربات نہیں کیے جائیں گے، اور وہی پُرانی غلطیاں دُہرائی نہیں جائینگی؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here