چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) پاکستان کرکٹ بورڈ سُبحان احمد اپنے عُہدے سے مُستعفی

0
482

 پاکستان کرکٹ بورڈ میں کئی دہائیوں سے کام کرنیوالے سُبحان احمد نے بالآخر اپنے عُہدے سے استعفی دیدیا، جب سے وسیم خان سی ای او بنے تھے تب سے سُبحان احمد کی بحثیت سی او او پوزیشن کمزور ہوئی تھی اور سمجھ نہیں آ رہی تھی کے وسیم کی موجُودگی میں ُانکا کیا کام رہ گیا تھا، کیونکہ پہلے چیئرمیننز کیساتھ وہ بحثیت اسسٹنٹ آئی سی سی اور لوکل میٹنگز اٹینڈ کرتے تھے، چُونکہ اُنکا انٹرنیشنل کرکٹ اور بورڈ ز کیساتھ کام کرنے کا وسیع تجرُبہ رکھتے تھے لہذا وہ آنیوالے ہر چیئرمین کی ضرُورت بنے رہے۔

ایک کم گو سُبحان احمد ہمیشہ پردے کے پیچھے کام کرنے پر یقین رکھتے تھے اور کبھی بھی سی او او کی حیثیت سے فرنٹ فُٹ پر نہیں آئے۔ ذکا اشرف کے دور میں وہ سی او او بنے اور پھر نجم سیٹھی کیساتھ بھی کامیابی سے کام کیا۔
تقریباً ایک سال پہلے اُنکے خلاف ایف آئی اے نے کرپشن کی تحقیقات بھی شُروع کیں جسمیں اُنکے ایک فارم ہاؤس کی تعمیر بھی تھی، لیکن بعد میں تحقیقات کا کُچھ پتا ناں چل سکا۔

سُبحان احمد کا تعلق کراچی سے ہے اور عارف عباسی کے چیئرمین کے دور میں جونیئر ایگزیکٹو کی حیثیت سے پی سی بی میں شامل ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here