نہلے پہ دہلا: غریدہ فارُوقی نے بھی آپ نیوز جوائن کر لیا

0
1356

آپ نیوز میں آہستہ آہستہ معاملات سُدھر رہے لیکن سٹریٹیجی کہیں نظر نہیں آ رہی، جلدی میں غریدہ فارُوقی کو جاب دیکر آٹھ بجے والا اہم پرائم ٹائم بھی دیدیا گیا۔ اینکر غریدہ فارُوقی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اناؤنس کیا کے وہ بہت جلد پیر سے جمعرات تک رات آٹھ بجے کا پرائم ٹائم شو شُروع کرینگی۔ اور شو کا نام جی فار غریدہ ہی رہیگا۔

غریدہ کو چند دن پہلے پالیسی سے ہٹ کر شو کرنے پر آج نیوز سے فارغ کیا گیا تھا۔ اُنکے بارے میں یہ تاثر عام ہے کے وہ چینل کی پالیسی سے زیادہ ذاتی ایجنڈا پر ہی ٹاک شو کرتی ہیں اور اپنی گیسٹ لسٹ بھی اُسی مُناسبت سے بناتی ہیں۔
غریدہ فاروقی اپنے ٹیمپرامینٹ کی وجہ سے بھی کوئی خاص شُہرت نہیں رکھتیں، اُنکے شو کے پروڈیوسرز کی تبدیلی ایک عام روایت سمجھی جاتی ہے۔
آپ کی مینیجمینٹ کیلیے یہ پہلا اور بڑا امتحان تھا کے آٹھ بجے کے پرائم ٹائم میں کوئی ایسا نام لایا جائے جو ویورشپ کیساتھ ساتھ میڈیا ہاؤسز کیلیے بھی قابل قبُول ہو، لیکن غریدہ کے مُعاملے میں اس پر جلد بازی کی گئی ہے، غریدہ کبھی بھی ایک ریٹنگ پُلر اینکر نہیں رہیں اور ناں ہی کلائینٹس کی پہلی چوائس رہی ہیں۔ اس سے پہلے وہ جیو، ایکسپریس، دُنیا، سماء، پی ٹی وی، اے ٹی وی اور جی این این میں کام کر چُکی ہیں۔
فائر برینڈ جاوید فارُوقی اب اپنا شو رات دس بجے کیا کرینگے۔
جہاں جیو نیوز پر حامد میر، اے آر وائی پر کاشف عباسی، دُنیا پر کامران شاھد، سماء نیوز پر ندیم ملک جیسے بھاری بھرکم اینکرز اپنا آٹھ بجے والا پرائم ٹائم کر رہے ہونگے وہاں غریدہ فارُوقی یقیننا ایک کمزور کمپیٹیٹر ثابت ہونگی۔
آپ نیوز کو یہ بھی چاہیے تھا کے اپنے برانڈ کو مضبُوط کرنے کیلیے “جی فار غریدہ” کی بجائے کوئی نیا نام دیا جاتا جو آپ نیوز کو strengthen کرتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here