کراچی کا نام “مہران سندھ”رکھنے پر غور:کراچی کے نام پر ایک نیا پنڈورا بکس کھُل سکتا ہے، آپ کیا کہتے ہیں؟

0
563

اب کراچی کا نام مہران سندہ ہوگا

سندہ حکومت نے کراچی کا نام تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا

کراچی کا نام تبدیل کرکے سندھ یا مہران سندہ رکہنے پر غور شروع

کراچی۔زیادہ تر رکن پارلیامنٹ نے کراچی کا نام تبدیل کرکے مہران سندہ رکہنے کا مشورہ دیا

مہران سندہ نام کی منظوری سندہ کیبنٹ کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی

مہران سندہ نام کی منظوری سندہ کیبنٹ اجلاس سے منظور کرواکر سندہ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

مہران سندہ نام کراچی اور سندہ جیسے تعصبانہ فرق کو مٹانے کے لیے تبدیل کیا جا ریا ہے ۔

شہروں کے نام کی ایک تاریخی اہمیت ہوتی ہے، دُنیا بھر میں بڑے بڑے شہر اپنے پُرانے ناموں سے ہی جانے جاتے ہیں اور ابھی بھی وُہی نام اُنکی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہیں، کراچی ایک تاریخی شہر ہے اور دُنیا کے دس بڑے شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔
کراچی آبادی کے لحاظ سے دُنیا کا پانچواں بڑا شہر ہے۔
کراچی شہر کی پیدائش 1729 ہے، اور ایک گاؤں کولاچی سے منسُوب ہے۔ روشنیوں کے شہر کے نام سے شُہرت رکھنے والا کراچی بزنس کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ تقریباً تمام زُبانیں اور تمام مذاہب کے لوگ کراچی میں آباد ہیں، یہی وجہ ہے کے پاکستان کا واحد کاسموپولیٹن شہر ہے۔

کراچی میں اُردو بولنے والے اکثریت میں آباد ہیں، اور ایم کیو ایم ارُدو بولنے والوں کی سیاسی جماعت ہے۔ اگر تمام زُبان بولنے والوں کو یکجا بھی کر لیا جائے تو بھی اُردو بولنے والے ہی کراچی میں اکثریت میں ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی اکثریتی سیاسی جماعت ہے، اور دیہی علاقوں سے جیت کر کراچی میں حکُومت بناتی ہے، کراچی میں رہنے والے اُردو اسپیکنگ کافی عرصہ سے یہ چاہ رہے ہیں کے کراچی کو الگ صُوبہ بنا دیا جائے، یہی وجہ ہے کے پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان الفاظ کی جنگ جاری رہتی ہے، کُچھ عرصہ پہلے بھی ایم کیو ایم نے کراچی کو الگ صُوبہ بنانے کی مُہم شُروع کی تو پی پی پی کا بڑا شدید رد عمل آیا۔

اور بلاول کا کہنا تھا کے مر سُوں مر سُوں کراچی ناں ڈیسُوں
اب پی پی پی نے کراچی کا نام تبدیل کرنیکی ٹھانی ہے، اور مہران سندھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کراچی کو الگ صُوبہ بنانے والی آوازوں کو ہمیشہ کیلیے دبایا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here